Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج: راولپنڈی سے 64 مسلح افغان باشندوں سمیت 1150 مظاہرین گرفتار ہوئے،راولپنڈی پولیس

Gddab8TXcAA-ODe

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی پولیس کے سینیئر پولیس افسران نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 کو احتجاجی مظاہرے کے دوران 64 افغانیوں سمیت 1151 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا، گرفتار کیے گئے افغان باشندوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

راولپنڈی میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) نے سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 24 نومبر کو ہزاروں کی تعداد میں پی ٹی آئی مظاہرین راولپنڈی میں داخل ہوئے، پولیس نے روکا تو مظاہرین نے پرتشدد رویہ اپنایا، بتایا گیا تھا کہ 24 نومبر کی کال پرامن ہوگی لیکن یہ کال پرتشدد بن کر سامنے آئی۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، آنسو گیس کے شیل پھینکے، پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور مظاہرین کو روکنے کی کوشش کرتی رہی، مظاہرین اڈیالہ جیل کی جانب مارچ کا مسلسل اعلان کرتے رہے۔ 24 نومبر کی کال سے پہلے بھی اس سیاسی جماعت نے احتجاج کی کال دی تھی۔

راولپنڈی ڈویژن کے 170 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 2 کو گولی لگی، 24 نومبر کو احتجاج کے دوران مجموعی طور پر 262 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، پولیس کے ایس ایس پیز اور ڈی ایس پیز بھی زخمی ہوئے، پورے راولپنڈی میں مظاہرین میں سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

آر پی او راولپنڈی نے بتایا کہ احتجاج کے دوران 1151 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جن میں 64 افغان شہری تھے، گرفتار افغان ہاشندوں سے اسلحہ، بال بیرنگ، کیل لگے ڈنڈے برآمد ہوئے، صرف 4 افغان باشندوں کے پاس شناختی کارڈ تھے باقی تمام غیرقانونی تھے۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے موٹروے پر آگ لگائی اور توڑ پھوڑ کی، راولپنڈی گزشتہ چند ماہ سے امن و امان کی صورتحال سے گزر رہا ہے، مظاہرین کی جانب سے اٹک کے مقام پر پولیس پر براہ راست فائرنگ کی گئی، پولیس کے 25 اہلکار تشویشناک حالت میں ہیں، پولیس کی 11 گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، راولپنڈی ریجن میں 32 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ڈی پی او اٹک نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انسانی جانوں کو بچانے کے لیے پولیس نے صبر کا مظاہرہ کیا، مظاہرین میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا، مظاہرین سے عوام اور حکومت سے لوٹا ہوا مال برآمد کیا۔

Tags: اسلحہ بھی برآمد افغان باشندوں پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی سینیئر پولیس افسران مظاہرین کو گرفتار

Post navigation

Previous: ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اظہار یکجہتی
Next: پاکستان والی بال انٹرنیشنل لیگ ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کا شکار

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

یہ بھی پڑہیے

China's economic progress has become a challenge to Western monopolies
  • بلاگ
  • بین الاقوامی
  • چین

چین کی معاشی پیش رفت مغربی اجارہ داری کے لیے چیلنج بن گئی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

New Israeli settlements in the West Bank, strong reaction from Palestinian leadership
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی آبادیاں، فلسطینی قیادت کا شدید ردعمل

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.