Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

پی ٹی اے نے قابلِ اعتراض مواد شائع کرنے پر 12 لاکھ 50 ہزار یو آر ایلز کو بلاک کردیا

Address Bar

پی ٹی اے نے قابلِ اعتراض مواد شائع کرنے پر 12 لاکھ 50 ہزار یو آر ایلز کو بلاک کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سندھ ہائی کورٹ کو بتایا کہ قابلِ اعتراض مواد شائع کرنے پر 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد ویب ایڈریس (یو آر ایلز) کو بلاک کردیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ ہونے والے ’قابلِ اعتراض، غیراخلاقی اور غیر قانونی‘ مواد کے خلاف درخواست میں اپنا جواب عدالت کو جمع کروایا۔

پی ٹی اے نے سندھ ہائی کورٹ کو بتایا کہ بلاک ہونے والے 12 لاکھ 53 ہزار 522 ویب ایڈریس میں سے 9 لاکھ 88 ہزار 659 کو غیراخلاقی مواد پر بلاک کیا گیا، 90 ہزار 980 کو اسلام کے خلاف مواد، 84 ہزار 130 کو قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مواد، 52 ہزار 787 ویب سائٹس کو فرقہ وارانہ اور نفرت کا پرچار کرنے، 10 ہزار 363 کو ہتک عزت اور نقالی، 10 ہزار 252 کو پراکسی، 9 ہزار 366 کو دیگر وجوہات اور 6 ہزار 985 ویب سائٹس کو توہین عدالت مواد شائع کرنے پر بلاک کیا گیا ہے۔

تفصیلات بتاتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا کہ بلاک شدہ مواد میں ایک لاکھ 39 ہزار 415 فیس بُک کے لنکس تھے، 98 ہزار 597 ٹک ٹاک، 50 ہزار 975 یوٹیوب، 18 ہزار 123 انسٹاگرام، 5 ہزار 184 اسنیک ویڈیو، 4 ہزار 285 بیگو اور لینکی، ڈیلی موشن کے 550 جبکہ 8 لاکھ 87 ہزار 495 دیگر پلیٹ فارمز کے لنکس شامل ہیں۔

ریگولیٹر نے سندھ ہائی کورٹ کو بتایا کہ ان کے پاس تقریباً 13 لاکھ 40 ہزار ویب ایڈریسز کا ریکارڈ موجود ہے جن میں سے 71 ہزار 722 سے زائد یو آر ایلز اب بھی قابل رسائی ہیں جبکہ 16 ہزار 122 یو آر ایلز کو بلاک کرنے کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

پی ٹی اے نے اپنا جواب اس وقت جمع کروایا جب یوٹیوب کے کچھ کونٹینٹ کریئٹرز کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں اتھارٹی کو مدعی بنایا گیا جس میں استدعا کی تھی کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابلِ اعتراض، غیر اخلاقی اور غیر قانونی مواد اپ لوڈ کیا جارہا ہے۔

چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے گزشتہ روز درخواست کی دوبارہ سماعت شروع کی اور درخواست گزار کے وکیل کو پی ٹی اے کے جواب کی ایک کاپی فراہم کی گئی۔

زیرِبحث درخواست کے حوالے سے پی ٹی اے نے زور دے کر کہا کہ وہ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے سیکشن 37 (1) کے تحت انسٹاگرام اور یوٹیوب یو آر ایلز کو بلاک کرچکی ہے۔

’غیر قانونی آن لائن مواد‘ کے عنوان سے مذکورہ سیکشن پی ٹی اے کو اختیار دیتا ہے کہ ’اگر وہ اسلام کی سالمیت، ملکی سلامتی کے مفاد دفاع، امن عامہ، اخلاقیات، توہین عدالت یا اس ایکٹ کے تحت کسی جرم پر اکسانے کے حوالے سے اگر ضروری سمجھیں تو وہ کسی لنک تک رسائی کو ہٹانے یا یو آرایل کو بلاک کرنے کی ہدایات جاری کرسکتا ہے‘۔

پی ٹی اے نے اس بنیاد پر درخواست کی سماعت جاری رکھنے پر بھی سوال اٹھایا کہ درخواست گزاروں کے پاس اسے دائر کرنے کا اب کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ انہوں نے اپنے خدشات کو دور کرنے کے لیے پی ٹی اے سے رجوع نہیں کیا، پی ٹی اے نے دعویٰ کیا کہ اتھارٹی نے درخواست گزاروں سے قابلِ اعتراض مواد کے عین مطابق یو آر ایلز شیئر کرنے کی بھی درخواست کی لیکن انہوں نے فراہم نہیں کیں۔

بعدازاں ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے زونل ڈائریکٹرز اور ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے ڈائریکٹر کے مؤقف شامل کرنے کے لیے مزید وقت طلب کیا گیا جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل ایک سماعت میں سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو ہدایت کی تھی کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابلِ اعتراض مواد شائع ہونے سے روکنے اور اسے ہٹانے کے لیے متعلقہ قوانین اور قواعد نافذ کرے۔

درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق نے استدلال کیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کو الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 اور غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے اور بلاک کرنے کے قوانین 2021 کے تحت غیر قانونی مواد ہٹانے اور بلاک کرنے جیسی مناسب کارروائیوں کا اختیار حاصل ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ اتھارٹی فوری طور پر ان کے خلاف کارروائی نہیں کررہی لہٰذا سندھ ہائی کورٹ قابلِ اعتراض مواد ہٹانے کے لیے ہدایات جاری کرے۔

Tags: پی ٹی اے سندھ ہائی کورٹ سوشل میڈیا قابلِ اعتراض مواد

Post navigation

Previous: مولانا فضل الرحمٰن کا حماس رہنما اسمعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ، بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کی
Next: عمران خان کی حکومت گرانے میں سعودی عرب بھی شامل تھا، شیر افضل مروت کادعویٰ

430 Gaza flotilla workers transferred to Israel, condemned by several countries
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

غزہ فلوٹیلا کے 430 کارکن اسرائیل منتقل، متعدد ممالک کی مذمت

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

Making Pakistan a history or geography is a foolish idea ISPR
  • Top News
  • انڈیا
  • پاکستان

پاکستان کو تاریخ یا جغرافیہ بنانے کی بات احمقانہ سوچ ہے : آئی ایس پی آر

یہ بھی پڑہیے

Historic defeat at the hands of Bangladesh, Shan Masood likely to resign, sources say-PCB
  • کھیل

بنگلا دیش کے ہاتھوں تاریخی شکست، شان مسعودکا مستعفی ہونے کا فیصلہ

430 Gaza flotilla workers transferred to Israel, condemned by several countries
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

غزہ فلوٹیلا کے 430 کارکن اسرائیل منتقل، متعدد ممالک کی مذمت

Major progress in US-Iran conflict, oil tanker movement restored
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

امریکا ایران تنازع میں بڑی پیش رفت، تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت بحال

Bangladesh's historic feat, clean sweep of Pakistan in Test series-X
  • کھیل

بنگلا دیش کا تاریخی کارنامہ، پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

430 Gaza flotilla workers transferred to Israel, condemned by several countries
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

غزہ فلوٹیلا کے 430 کارکن اسرائیل منتقل، متعدد ممالک کی مذمت

Major progress in US-Iran conflict, oil tanker movement restored
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

امریکا ایران تنازع میں بڑی پیش رفت، تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت بحال

Putin-Xi Jinping meeting in Beijing, discussions expected on energy, trade and global security
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں پیوٹن-شی جن پنگ ملاقات، توانائی، تجارت اور عالمی سلامتی پر گفتگو متوقع

Shooting at California Islamic Center, 3 worshippers including security guard killed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

کیلیفورنیا کی اسلامی سینٹر میں فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 نمازی جاں بحق

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.