Tuesday, November 5, 2024
الرئيسيةکھیلفٹ بالپریمیئر لیگ: گیبریل کے فیصلہ کن گول نے آرسنل کو ٹوٹنہم پر...

پریمیئر لیگ: گیبریل کے فیصلہ کن گول نے آرسنل کو ٹوٹنہم پر برتری دلائی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ کے میچ میں آرسنل اور ٹوٹنہم ہاٹسپر مدِمقابل تھے جہاں آرسنل کے دو اہم کھلاڑی کپتان مارٹن اوڈیگارڈ اور مڈفیلڈر ڈیکلن رائس انجری اور معطلی کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں تھے لیکن آرسنل نے منیجر اینج پوسٹیکوگلو کی قیادت میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

آرسنل کے گول کیپر ڈیوڈ رایا، جنہوں نے حال ہی میں پریمیئر لیگ سیو آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتا، نے کھیل کے پہلے آٹھ منٹ میں دو اہم سیو کیے۔ انہوں نے ڈیجان کلوسیوسکی کے ایک طاقتور شاٹ کو روکا اور ایک مشکل کراس کو بھی ٹپ کیا۔

Arsenal defeated Tottenham in the North London derby.
Arsenal defeated Tottenham in the North London derby

آرسنل نے مقابلہ کیا اور مختصر وقت میں دو اچھے مواقع پیدا کر دیئے۔ سب سے پہلے، کائی ہیورٹز نے 17ویں منٹ میں کراس کو گول کی طرف بڑھایا، لیکن ٹوٹنہم کے گول کیپر، گلیئلمو ویکاریو نے ایک زبردست سیو کیا۔ اس کے تھوڑی دیر بعد، لینڈرو ٹروسارڈ نے گیبریل مارٹینیلی کو ایک اچھا پاس دیا، جو گول کی طرف بھاگے۔ تاہم، مارٹینیلی کے شاٹ میں مطلوبہ کرل کی کمی تھی ، جس وجہ ٹوٹنہم کے گول کیپر ویکاریو نے ایک بار پھرآرسنل کی گول کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔
Gabriel gives Arsenal win over rivals Tottenham
Gabriel gives Arsenal win over rivals Tottenham

تاہم ٹوٹنہم کے خلاف آرسنل کی جیت میں گیبریل ہیرو رہے، انہوں نے کھیل کے 64ویں منٹ میں بکائیو ساکا کے کارنر سے ہیڈر کے ذریعے ٹوٹنہم کے گول کیپر ویکاریو کے دفاع کو ناکام بناتے ہوئے کھیل کا واحد گول کیا۔ جبکہ مخالف ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی جس سے کھیل 1-0 سے آرسنل کے حق میں چلا گیا ۔
Gabriel gives Arsenal win over Tottenham in north London derby
Gabriel gives Arsenal win over Tottenham in north London derby

اس جیت نے آرسنل کے اس سیزن میں پریمیئر لیگ میں ناقابل شکست سلسلے کو برقرار رکھا اور مانچسٹر سٹی کے خلاف آئندہ میچ میں ان کے اعتماد کو مزید بڑھا دیا۔

Latest articles

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے اردو...

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت اور منتقلی روکی جائے ، 50 ممالک کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں 50...

اللہ مجھے تباہ و برباد کرے اگر میں نے ایک روپیہ بھی لیا ہو، اورنگزیب کچھی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے والے...

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج، آئینی بینچز میں ججز کی نامزدگی پر غور ہوگا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت...

More like this