Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان
  • چین
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

خلا میں پاکستان کی بڑی اڑان: دو پاکستانی خلا باز چین کے مشن کے لیے منتخب

Pakistan's big flight into space Two Pakistani astronauts selected for China's mission

Pakistan's big flight into space Two Pakistani astronauts selected for China's mission

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی خبر  کے مطابق پاکستان کے لیے خلائی شعبے میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں چین کے انسانی خلائی پروگرام کے لیے دو پاکستانی خلا بازوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق دونوں امیدوار تربیت کے لیے جلد چین روانہ ہوں گے، جبکہ ان میں سے ایک 2026 کے آخر میں خلائی مشن کا حصہ بنے گا۔

رپورٹس کے مطابق منتخب خلا باز محمد ذیشان علی اور خرم داؤد ہیں، جنہوں نے انتخاب کے تمام مراحل کامیابی سے مکمل کیے۔ چین کی خلائی ایجنسی نے اس پیش رفت کو اپنے پروگرام کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

سپارکو کے مطابق دونوں خلا باز چین کے آسٹروناٹ سینٹر میں جدید تربیت حاصل کریں گے۔ منصوبے کے تحت ایک پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ کے مشن میں بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ شرکت کرے گا، جو اس پلیٹ فارم پر جانے والا پہلا غیر ملکی خلا باز ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خلا میں قیام کے دوران پاکستانی خلا باز مختلف سائنسی تجربات کریں گے، جن کا تعلق میٹریل سائنس، بایو سائنس اور دیگر اہم شعبوں سے ہوگا، اور ان کے نتائج مستقبل میں سائنسی و صنعتی ترقی میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کے خلائی سفر میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا اور چین کے ساتھ تعاون کو دونوں ممالک کی مضبوط شراکت داری کا مظہر کہا۔

Tags: انسانی خلائی پروگرا پاکستانی خلا باز خلائی اسٹیشن تیانگونگ سپارکو وزیراعظم شہباز شریف

Post navigation

Previous: ہرمز میں ایران کی سخت کارروائی، امریکی حملے مؤخر—جنگ بندی پر سوالات برقرار
Next: سخت سکیورٹی کے اثرات، راولپنڈی و اسلام آباد میں سپلائی بحران شدت اختیار کر گیا

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Ishaq Dar, Kuwaiti Foreign Minister discuss, agree to continue diplomacy
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی گفتگو، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق

Briefing on Iran war in US Senate, easing of sanctions conditional on nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی سینیٹ میں ایران جنگ پر بریفنگ، پابندیوں میں نرمی جوہری پروگرام سے مشروط

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup 2026: Record number of players, event becomes biggest tournament in history-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026: کھلاڑیوں کی ریکارڈ تعداد، ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بن گیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Ishaq Dar, Kuwaiti Foreign Minister discuss, agree to continue diplomacy
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی گفتگو، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق

Briefing on Iran war in US Senate, easing of sanctions conditional on nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی سینیٹ میں ایران جنگ پر بریفنگ، پابندیوں میں نرمی جوہری پروگرام سے مشروط

Russia launches major airstrike on Ukraine, killing 10 people, injuring dozens
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Iran angered by Israeli actions in Lebanon, requests Pakistan's help to reduce tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر ایران برہم، کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان سے مدد کی درخواست

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.