Pakistan Women's Team defeated Zimbabwe by 168 runs-PCB
کراچی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے زمبابوے ویمن ٹیم کو 168 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مضبوط آغاز کیا، اوپنرز گل فیروزہ اور صدف شمس نے 162 رنز کی شراکت قائم کی صدف شمس 98 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سنچری سے محروم رہیں، جبکہ گل فیروزہ نے 50 رنز بنائے۔
سدرہ امین نے 67 اور نجیہہ علوی نے ناقابل شکست 56 رنز اسکور کیے۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ویمن ٹیم 37ویں اوور میں 162 رنز پر ڈھیر ہوگئی بی لووڈ بزا 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
پاکستان کی جانب سے تسمیہ رُباب، فاطمہ ثنا اور عروب شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔





