اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ایشین سٹائل کبڈی ٹیم کے چناؤکے سلسلے میں ٹرائلز 12 جولائی کو اسلام آباد میں ہوں گے۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق منتخب ٹیم رواں برس نومبر میں تھائی لینڈ میں کھیلی جانے والی ایشین انڈور گیمز میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ قومی ٹیم کا ایشین انڈور گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ آئندہ ماہ اسلام آباد میں لگا جائے گا جس میں کھلاڑی بھرپور تربیت حاصل کریں گے۔