Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کو مسلح تنازعات میں جنسی تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے، جہاں حماس کا نام بھی پہلے سے موجود ہے۔

اسرائیلی سفیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اس فیصلے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حقائق اور زمینی صورتحال سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے انہیں ٹیلیفون پر اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سالانہ رپورٹ میں اسرائیل کو ان فریقین کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے جن پر جنگی حالات میں جنسی تشدد اور زیادتیوں کے الزامات ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اقوام متحدہ نے اسرائیل اور روس کو خبردار کیا تھا کہ اگر الزامات سے متعلق خدشات برقرار رہے تو انہیں بلیک لسٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کی سابقہ رپورٹ میں حماس کو بھی ان گروہوں میں شامل کیا گیا تھا جن پر مسلح تنازع کے دوران جنسی تشدد کے الزامات عائد کیے گئے تھے، تاہم حماس نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا۔

ڈینی ڈینن نے کہا کہ اسرائیل کو حماس کے برابر قرار دینا اقوام متحدہ کی انتہائی غیر منصفانہ کارروائی ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل نے تمام الزامات کا تفصیلی جواب دیا اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کو صورتحال کا جائزہ لینے کی دعوت بھی دی تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے دفتر سے تعلقات ختم کر رہا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق انتونیو گوتریس نے غیر جانبداری اور پیشہ ورانہ اصولوں کی پاسداری نہیں کی۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ردعمل میں کہا کہ سیکریٹری جنرل کا دفتر اسرائیل سمیت تمام رکن ممالک کے ساتھ رابطے کے لیے کھلا رہے گا۔

Tags: اسرائیلی وزارت خارجہ اقوام متحدہ ترجمان اسٹیفن دوجارک حماس ڈینی ڈینن سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس

Post navigation

Previous: ایران کا عمان کے خلاف امریکی دھمکیوں پر شدید ردعمل، اقدام کو غیر قانونی قرار
Next: حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.