Thursday, January 23, 2025
Homeکھیلکرکٹپی سی بی کے سربراہ محسن نقوی کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے...

پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز سے ملاقات

Published on

پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز سے ملاقات

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ذرائع نےبتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان کے گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی سی بی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے والے نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع پلان بنانے کا فیصلہ کیا۔

ملاقات میں گلیسپی اور کرسٹن کے ساتھ اسسٹنٹ کوچ اور سابق آل راؤنڈر اظہر محمود بھی موجود تھے جہاں اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی فٹنس پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور اجلاس میں موجود تمام اہلکاروں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ اچھے کمبی نیشن کی کمی ہے۔

کوچز نے نقوی کو ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے آگاہ کیا اور پی سی بی چیف نے ان کے پلان سے اتفاق کیا۔

نقوی نے کرسٹن اور گلیسپی کو بھی یقین دلایا کہ انہیں کھلاڑیوں کی کوچنگ کے سلسلے میں بورڈ کی طرف سے مکمل تعاون حاصل رہے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گلیسپی اور کرسٹن کو دو سال کے معاہدے پر بالترتیب پاکستان کا ریڈ اور وائٹ بال کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

Latest articles

آئی سی سی پراسیکیوٹر نے دو اہم طالبان رہنماؤں کی گرفتاری کی استدعا کردی

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے...

قذافی اسٹیڈیم کی نئی جھلک سامنے آ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں ایک شاندار تبدیلی آئی ہے...

کراچی اسٹیڈیم میں انکلوژر شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش...

خوشدل شاہ کو پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ آئندہ ماہ...

More like this