Tuesday, November 5, 2024
الرئيسيةپاکستانپاکستان اور سعودی عرب کو اسلامی دنیا کے خوشحال اور پرامن مستقبل...

پاکستان اور سعودی عرب کو اسلامی دنیا کے خوشحال اور پرامن مستقبل کی تعمیر کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے، صدر آصف علی زرداری

Published on

spot_img

پاکستان اور سعودی عرب کو اسلامی دنیا کے خوشحال اور پرامن مستقبل کی تعمیر کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے، صدر آصف علی زرداری

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) صدر آصف علی زرداری سے سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں سعودی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں معیشت، زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

صدر پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک کو خطے اور اسلامی دنیا کے خوشحال اور پرامن مستقبل کی تعمیر کے لئے کام کرنا چاہیے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات ہیں، ان تعلقات کو ایک طویل المدتی اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔

Saudi delegation meets President Asif Ali Zardari

صدر مملکت نے پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے سعودی عرب کی ویژن 2030 کے تحت حاصل ہونے والی شاندار ترقی کو بھی سراہا اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک کوخطے اور اسلامی دنیا کے خوشحال اور پرامن مستقبل کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے۔

دوسری جانب سعودی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے تعمیری انفراسٹرکچر اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ان معاہدوں سے دوطرفہ اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

Latest articles

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے اردو...

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت اور منتقلی روکی جائے ، 50 ممالک کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں 50...

اللہ مجھے تباہ و برباد کرے اگر میں نے ایک روپیہ بھی لیا ہو، اورنگزیب کچھی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے والے...

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج، آئینی بینچز میں ججز کی نامزدگی پر غور ہوگا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت...

More like this