Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

تیل کی سپلائی بلا تعطل، پاکستان میں شپنگ معمول پر برقرار

Oil supply uninterrupted, shipping in Pakistan remains normal

Oil supply uninterrupted, shipping in Pakistan remains normal

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوزکی خبر  کے مطابق بنائے ہرمز میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں سمندری تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت میں کوئی بڑی رکاوٹ سامنے نہیں آئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کمپنی کا آئل ٹینکر ایم ٹی سرگودھا متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ سے خام تیل لے کر کراچی بندرگاہ پہنچا اور کامیابی سے کارگو اتار دیا۔ اس کے علاوہ مزید دو ٹینکرز ایم ٹی شالیمار اور ایم ٹی لاہور بھی خام تیل کے ساتھ بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والے ہیں۔

دوسری جانب ایم ٹی مارٹینی پیر کی شام کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو کر پاکستان میں تیار ہونے والا اضافی فیول آئل لوڈ کرے گا۔ فیول آئل خام تیل سے کشید ہونے والا ایک اہم مصنوعات ہے جو بجلی پیدا کرنے، حرارتی نظام اور بحری انجنوں میں استعمال ہوتی ہے۔

مزید برآں دیگر جہازوں میں ایم ٹی ہافنیا ہینریئٹ اور ایم ٹی وان ایچ ای بھی کراچی بندرگاہ پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ نیفتھا اور ایتھنول لوڈ کر رہے ہیں، جبکہ ایم ٹی ایوا گولڈ ایتھنول لوڈ کرنے کے بعد روانہ ہو چکا ہے۔

کارگو سرگرمیوں کے حوالے سے بندرگاہ پر 60 ہزار 554 ٹن سے زائد کنٹینرائزڈ سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی، جس میں 58 ہزار 366 ٹن درآمدی اور 2 ہزار 188 ٹن برآمدی کارگو شامل ہے۔ اس کے علاوہ پین کانکورڈ اور ایکو جی آر نامی جہازوں نے 1,388 ٹن سویابین میل بھی اتارا۔

ادھر ہوسن، گلیکسی اور لیانا نامی جہاز 611 ٹن چاول برآمد کر رہے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر کراچی بندرگاہ پر مائع، خشک اور بلک کارگو کا حجم تقریباً 80 ہزار ٹن تک پہنچ گیا ہے۔

حکام کے مطابق پیر کے روز مزید 19 کارگو جہازوں کی آمد متوقع ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی بحری تجارتی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔

Tags: ایم ٹی ہافنیا ہینریئٹ ایم ٹی وان ایچ ای پاکستان پاکستان نیشنل شپنگ کمپنی فجیرہ کراچی بندرگاہ

Post navigation

Previous: امریکا میں دل دہلا دینے والی فائرنگ: 8 معصوم بچے جاں بحق، ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
Next: مشرقِ وسطیٰ کشیدگی پر روس–ایران رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

یہ بھی پڑہیے

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.