Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

معاشی سلامتی اور طاقت کے بغیر کوئی ملک مضبوط نہیں ہو سکتا،ملکی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار اہم، مرتضی سولنگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام عام انتخابات کے حوالے سے عوامی آگاہی پیدا کرنے کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ صرف وہی قومیں ترقی اور خوشحالی کی طرف تیزی سے آگے بڑھتی ہیں جو تنوع پر یقین رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی سلامتی اور طاقت کے بغیر کوئی ملک مضبوط نہیں ہو سکتا، اقلیتوں کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی شہری حقوق حاصل ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو برابر شہری حقوق حاصل ہیں، پاکستان اسی وقت مضبوط ہوگا جب ہم قائداعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق اقلیتوں کو برابر شہری حقوق دیں گے۔ مرتضی سولنگی نے کہا کہ اقلیتوں نے پاکستان کی اہم کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے خاص طور پر تعلیم اور صحت کے شعبے میں ان کا فعال کردار ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ نگران حکومت ایک آئینی اور قانونی سیٹ اپ ہے جو 8 فروری کو ملک میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے دیباچہ میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے جو صرف انتخابات کے ذریعے ہی اقتدار میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر قیاس آرائیوں کے باوجود نگران حکومت انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اپنے موقف پر مستقل مزاجی سے قائم رہی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جس حالت میں ملک ملا تھا اس سے بہتر حالت میں آئندہ منتخب حکومت کو دے کر جائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات کے بعد اقتدار میں آنے والی حکومت ملکی معیشت سمیت ملک کے بنیادی مسائل پر توجہ مرکوز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک معاشی سلامتی اور طاقت کے بغیر مضبوط نہیں ہو سکتا۔

وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھائے گی اور ٹیکس بیس میں اضافے اور گورننس کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں مصنوعی ذہانت، ڈیپ فیک، وائس کلوننگ، غلط معلومات ایک چیلنج بن چکے ہیں جن سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت اور انتشار پھیلانے کی بجائے ہمیں اتحاد کے فروغ کیلئے اجتماعی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Tags: پاکستان شہری حقوق مرتضیٰ سولنگی نگراں وزیر اطلاعات

Post navigation

Previous: اظہار رائے کی آزادی کو دبانے کے سبب ہم نے آدھا ملک گنوا دیا، جسٹس اطہرمن اللہ
Next: حلقے کے مسائل حل نہ کرنے پر ووٹر کا گلہ، لیگی رہنما روحیل اصغر کا ووٹر پر تشدد

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.