Sunday, July 21, 2024
کھیلکرکٹپی ایس ایل 9: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ...

پی ایس ایل 9: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ پر جرمانہ عائد

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک)تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باولر نسیم شاہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔

نسیم شاہ پر جرمانہ

یہ جرمانہ اتوار کو راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کے دوران کھلاڑیوں اور پلیئر سپورٹ پرسنز کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے۔

نسیم نے ملتان سلطانز کی اننگز کے خاتمے کے بعد اسٹمپ کو ٹانگ ماری تھی۔

پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہانسیم پر آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا جو کرکٹ کے آلات یا کپڑوں، گراؤنڈ آلات یا فکسچر اور فٹنگ کے غلط استعمال سے متعلق ہے نسیم نے ملتان سلطانز کی اننگز کی آخری گیند کے بعد اسٹمپ کو لات ماری تھی۔”

“چونکہ نسیم نے الزام کا اعتراف کیا اور میچ ریفری روشن مہاناما کی تجویز کردہ پابندیوں کو قبول کر لیا اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔

دریں اثنا، اسی میچ میں ایک الگ واقعے میں ملتان سلطانز کو سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

صفحۂ اول

دیگر خبریں

Trending

Hasan Ali made a big statement on India's participation in Champions Trophy 2025

حسن علی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی شرکت پر...

0
حسن علی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی شرکت پر بڑا بیان دے دیا اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر حسن...