Friday, June 21, 2024
Top Newsمحسن نقوی کو تین سال کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین مقرر...

محسن نقوی کو تین سال کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین مقرر کر لیا گیا ہے

محسن نقوی کو تین سال کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین مقرر کر لیا گیا ہے

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو تین سال کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔
پی سی بی چیئرمین کے انتخاب کیلئے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا۔
نئے پی سی بی چئیرمین کے الیکشن میں مصطفیٰ رمدے اور محسن نقوی مدِمقابل تھے، تاہم مصطفیٰ رمدے نے بھی محسن نقوی کے حق میں ووٹ دیا۔
اس سے قبل نجم سیٹھی تین بار، ذکا اشرف اور شہریار خان دو دو مرتبہ چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر ذمے داریاں انجام دے چکے ہیں۔
دسمبر 2022 میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو برطرف کیا گیا تھا. رمیز راجا کے بعد پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی قائم کی گئی تھی اور نجم سیٹھی کو بطور سربراہ مقرر کیا گیا تھا تاہم چھ ماہ بعد ہی نجم سیٹھی کو ہٹا کر ذکا اشرف کو پی سی بی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا.
گزشتہ ماہ جب ذکا اشرف نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تو اس کے بعد شاہ خاور کو قائم مقام چیئرمین بنایا گیا اور ان کی سربراہی میں بورڈ کے الیکشن کرائے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کا انتخاب

دیگر خبریں

Trending

سوات: توہینِ مذہب کے الزام میں ایک شخص کو زندہ...

0
سوات: توہینِ مذہب کے الزام میں ایک شخص کو زندہ جلادیاگیا اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں مشتعل...