Friday, October 4, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کا انتخاب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کا انتخاب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کا انتخاب

اردو انٹر نیشنل( لاہور) تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی سی بی کا انتخاب 6 فروری کو ہو گا.
الیکشن کمشنر مسٹر شاہ خاور نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس منگل 6 فروری 2024ء کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں دوپہر 2 بجے طلب کیا ہے۔ اجلاس کا نوٹس پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین 2014 کی دفعات کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔ بورڈ کے تمام ممبران کا ذاتی طور پر اجلاس میں شرکت لازمی ہے۔
بورڈ آف گورنرز میں مصطفی رمدے ، محسن نقوی ، سجاد علی کھوکھر، ظفر اللہ جدگل، تنویر احمد، طارق سرور، محمد اسماعیل قریشی، انوار احمد خان، جاوید اقبال، اسامہ اظہر اور سیکرٹری حکومت پاکستان، بین الصوبائی رابطہ کی وزارت، یا کوئی دوسرا افسر جسے اس نے بطور سابق ممبر نامزد کیا ہو ،بطور غیر ووٹنگ ممبر شامل ہے۔
یاد رہے کہ سابق چیئرمین ذکا اشرف کے استعفیٰ کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
اور چیئر مین کے انتخاب کا جلدی ہونا پاکستان کی کرکٹ کے لیے خوش آئند ہے.

نئے چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کون ہونگے! نام کا اعلان ہوگیا

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments