
More than 1 million athletes will participate in Punjab Games: Sports Minister Faisal Ayub
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں پنجاب گیمز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صوبے بھر سے 10 لاکھ سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے نئے ممبران کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب گیمز کے مقابلے یونین کونسل سے لے کر پنجاب کی سطح تک منعقد کیے جائیں گے اور یہ دور دراز علاقوں کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے لیے اپنی کھیلوں کی صلاحیت کو ثابت کرنے کا سنہری موقع ہوگا۔ فیصل کھوکھر نے کہا کہ اگلے سال کی کھیلوں کی سرگرمیوں کی مکمل تفصیل اور شیڈول پر مشتمل ایک کمپیکٹ سپورٹس کیلنڈر تیار کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیلنڈر سپورٹس بورڈ پنجاب کے اگلے جنرل باڈی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
اجلاس میں وائس چیئرمین اسٹیٹ بینک اویس رؤف، ایڈیشنل سیکریٹری سپورٹس فرحان فاروق، ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال، اولمپیئن ارشد ندیم، اولمپیئن جنید، اعصام الحق، عمر اسلم، وسیم اختر، ڈاکٹر عمارہ رباب، ارشد ستار، اسد ضیاء اور دیگر حکام شرکت کی۔