Tuesday, October 15, 2024
Homeپاکستانپاکستان اور تاجکستان پارلیمانی تبادلوں سمیت پہلے سے قائم پارلیمانی فرینڈشپ گروپس...

پاکستان اور تاجکستان پارلیمانی تبادلوں سمیت پہلے سے قائم پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کو مضبوط کرنے پر اتفاق

پاکستان اور تاجکستان پارلیمانی تبادلوں سمیت پہلے سے قائم پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کو مضبوط کرنے پر اتفاق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور تاجکستان نے بدھ کے روز دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے باقاعدہ پارلیمانی تبادلوں سمیت پہلے سے قائم پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ تاجکستان کی مجلس اولیٰ (تاجک پارلیمنٹ) کے چیئرمین مجلسی نموینداگون (ایوان زیریں) کے چیئرمین ذوکرزادہ محمدتویر زویر نے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہبازشریف تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی دعوت پر تاجکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

وزیر اعظم آفس کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان بین الپارلیمانی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں اراکین پارلیمنٹ کے اہم کردار پر زور دیا اور پاکستان اور تاجکستان کے درمیان پائیدار پارلیمانی رابطوں اور روابط کی پرزور حمایت کی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments