ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں کم از کم 100 وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بولرز میں بہترین بولنگ اوسط کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

محمد عباس نے اب تک 30 ٹیسٹ میچز میں 22.69 کی اوسط سے 116 وکٹیں حاصل کر کے سابق کپتان عمران خان (اوسط 22.81) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔