Friday, October 4, 2024
Homeکھیلفٹ بالکیا 2024 کوپا امریکہ میسی کا ارجنٹائن کے ساتھ آخری ٹورنامنٹ ہے؟

کیا 2024 کوپا امریکہ میسی کا ارجنٹائن کے ساتھ آخری ٹورنامنٹ ہے؟

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے خلاف 2-0 سے جیت کر ، کوپا امریکہ کے فائنل میں جگہ بنانے کے بعد، سٹار فٹ بالر لیونل میسی نے کہا کہ وہ ارجنٹائن کے ساتھ اپنی “آخری مہم” ے لطف اندوز ہو رہے ہیں، 37 سالہ میسی نے سیمی فائنل میں اینجل ڈی ماریا اور جولین الواریز کے ساتھ اچھی کا رکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ تاہم میسی، جو اب انٹر میامی کے ساتھ ہیں، نےیہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ 2026 کے ورلڈ کپ میں کھیلیں گے یا نہیں ۔

Messi enjoying his 'last battles' as Argentina make Copa final
Messi enjoying his ‘last battles’ as Argentina make Copa final

یہ کوپا امریکہ کئی سینئر کھلاڑیوں جیسے ڈی ماریا، میسی اور نکولس اوٹامینڈی کے لیے مزید ٹائٹل جیتنے کا آخری موقع ہو سکتا ہے۔ کوچ لیونل اسکالونی چاہتے ہیں کہ میسی اور ڈی ماریا جب تک چاہیں کھیل سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔

میسی کے پاس ارجنٹائن کے ساتھ لگاتار تیسرا بڑا ٹائٹل جیتنے کا موقع ہے۔ انہوں نے سخت حالات کے باوجود ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے تجربہ کار ساتھیوں کی تعریف کی۔

فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا کیونکہ کولمبیا نے دوسرے سیمی فائنل میں یوروگوئے کو 1-0 سے شکست دے کر فائنل میں کوالیفائی کرلیا ہے .

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments