اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تجربہ کار پہلوان محمد انعام بٹ نے ملک کے ایتھلیٹکس حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جیولن تھرور ارشد ندیم کے لیے مقابلے کے دن کو آسان بنائیں تاکہ وہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت سکیں۔انہوں نے کہا:
“آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ وہ اپنے مقابلے کے دن پرسکون ر ہے۔ انعام نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ارشد ندیم کو ہر وقت اپنے ساتھ ایک سائیکاٹرسٹ رکھنا چاہیے تاکہ مقابلے کے بڑے دن کے لیے تیار ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس دن وہ بہترین کارکردگی کا دکھاتے ہیں تو یقیناً پاکستان اولمپک میڈل جیتے گا .
انہوں نے مزید کہا کہ جب ارشد اولمپک گاؤں میں داخل ہوں تو انہیں اپنا موبائل فون اپنے ساتھ نہیں رکھنا چاہیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ حکام ان ملنے سے بھی گریز کریں کیونکہ اس سے اس کی توجہ متاثر ہوگی۔ انعام ارشد کے حال ہی میں ڈائمنڈ لیگ میں اچھی تھرو پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کامن ویلتھ گیمز میں 90 میٹر تھرو پھینک سکتے ہیں تو وہ اولمپکس میں بھی یہ کر سکتے ہیں .