Lord's Test: England beat New Zealand by 115 runs-AFP
لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 115 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
ہدف 254 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 138 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی گلین فلپس 44 اور ڈیون کونوے 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ انگلینڈ کے گس اٹکنسن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
میچ میں انگلینڈ پہلی اننگز میں 140 اور دوسری اننگز میں 226 رنز بنا سکا، جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دوسری اننگز میں ایمیلیو گے 57 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 17 جون سے اوول میں کھیلا جائے گا۔



