Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یرغمالی رہا نہ ہوئے تو مشرق وسطیٰ کو بھاری قیمت چکانا ہوگی، ٹرمپ کا انتباہ

1 minute read
Donald Trump Holds Rally In Bethpage, New York

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ اگر 20 جنوری کو ان کی حلف برداری سے پہلے غزہ کی پٹی میں یرغمال افراد کی رہائی عمل میں نہ آئی تو مشرق وسطیٰ کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

پیر کے روز Truth Social ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ “انسانیت کے خلاف ان شرم ناک حرکتوں کے ذمے داروں کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی، یہ ذمے داران امریکا کی بھرپور تاریخ میں کسی بھی دوسرے شخص سے زیادہ خسارے میں رہیں گے … یرغمالیوں کو اب رہا کر دو !”۔

ٹرمپ کی یہ دھمکی اسرائیلی حکومت کی جانب سے عومر نیوترا کی وفات کی تصدیق کے بعد سامنے آئی ہے۔ نیوترا امریکا اور اسرائیل کی دہری شہریت رکھتا ہے۔ اسرائیلی حکومت کے مطابق حماس نے ابھی تک اس کی لاش غزہ میں اپنے پاس رکھی ہوئی ہے۔

فلسطینی تنظیم حماس نے پیر کی شام اپنے پاس موجود یرغمال 33 اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا۔ ان میں زیادہ تر افراد اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فوج کی بم باری میں مارے گئے۔

ٹیلی گرام پر جاری ایک وڈیو کلپ میں حماس نے بتایا کہ “اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے 33 اسرائیلی قیدی ہلاک اور بعض لا پتا ہو گئے”۔

سات اکتوبر 2023 کو حماس تنظیم نے اسرائیل پر غیر معمولی حملہ کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں 1208 افرد ہلاک ہو گئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔ یہ بات اسرائیلی حکومت کے سرکاری اعداد و شمار میں بتائی گئی۔

اس حملے کے دوران میں حماس نے اسرائیلی بستیوں سے 251 افراد کو اغوا کر لیا۔ ان میں 97 افراد ابھی تک غزہ کی پٹی میں ہیں جن میں سے 35 افراد اسرائیلی فوج کے مطابق مر چکے ہیں۔

اس سے قبل نومبر 2023 میں ایک سمجھوتے کی بدولت تقریبا 105 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا تھا۔ ان میں 81 اسرائیلی ، 23 تھائی اور ایک فلپینی شہری تھا۔

اسرائیل اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی میں جوابی حملے کر رہا ہے۔ ان کارروائیوں میں اب تک 44466 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔ یہ بات فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ہے اور اقوام متحدہ اس تعداد کو معتبر شمار کرتی ہے۔

Tags: بھاری قیمت حلف برداری حماس خبردار رہائی غزہ کی پٹی مشرق وسطی نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یرغمال افراد

Post navigation

Previous: شاہ زیب کی بدولت، پاکستان نے یو اے ای کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
Next: گنی میں فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ سے، 56 افراد ہلاک

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

یہ بھی پڑہیے

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

PCB issues refund policy for Pakistan Super League 11 tickets-PSL
  • کھیل

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹ کی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.