Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

رپورٹ:افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے لوگ حوالے کردیں، بات ختم ہوجائے گی، آصف درانی

Asif-Durrani-860x483

افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے لوگ حوالے کردیں، بات ختم ہوجائے گی: آصف درانی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان آصف درانی کا کہنا ہے کہ وہ افغان حکمرانوں کو افغانستان کے شدت پسندوں کی پراکسی جنگ کا محور بننے کے بارے میں خدشات سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

“انڈیپینڈنٹ اردو” کوخصوصی انٹرویو میں آصف درانی کا کہنا تھا کہ اگر طالبان اپنے ملک میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے افراد کو اسلام آباد کے حوالے کر دیں تو مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

ہمسایہ ملک میں طالبان تحریک کی دوسری حکومت کے تین سال مکمل ہونے پرسینیئر سفارت کار آصف درانی کا کہنا تھا کہ ’افغانستان میں جو (ٹی ٹی پی کے) لوگ رہ رہے ہیں انہیں ان کے خلاف اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ ان کو ہمارے حوالے کر دیں، بات ختم ہو جائے گی۔‘

افغان عنوری حکومت کے ایک بیان کے مطابق افغان کیلنڈر ہجری شمسی کے مطابق 24 اسد (بمطابق 14 اگست بروز بدھ) کو ’امارت اسلامیہ افغانستان‘ بیرونی قوتوں کی شکست اور اپنی فتح کی تیسری سالگرہ منا رہی ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ حکومت پاکستان افغانستان پر الزام عائد کرتی ہے کہ ٹی ٹی پی ملک میں تمام حملے وہاں سے کرتی ہے؟ آصف درانی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے یہ ہرگز نہیں کہا کہ تمام حملے وہاں سے ہوتے ہیں۔ ’ہاں ہم تو افغان عبوری حکومت کو ان حملوں کے بارے میں، جن میں افغان باشندے شامل ہوں یاد دلاتے ہیں، ان کی وہاں پناہ گاہیں ہیں، جو اسلحہ وہ لے کر پھر رہے ہیں۔ خود افغانستان کے اندر افغان اسلحہ لے کر نہیں چل سکتے لیکن ٹی ٹی پی والے لے کر پھر رہے ہیں تو اس سے شکوک پیدا ہوتے ہیں کہ افغان عبوری حکومت کیا کرنا چاہتی ہے۔‘

آصف درانی افغان عبوری حکومت کے ساتھ تعلقات میں ٹی ٹی پی کی وجہ سے کشیدگی کو تناؤ نہیں مانتے، البتہ کہتے ہیں کہ بہرحال ایک عمل ہے جو ان کے ساتھ جاری ہے۔ ’ہمیں امید ہے اور ان کی جانب سے بھی یقین دہانیاں کروائی گئی ہیں تو ان پر عمل درآمد ہوگا۔‘

طالبان کی دوسری حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر آصف درانی نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’افغانستان کے ساتھ ہمارا تاریخی رشتہ ہے اور وہ چل رہا ہے، چاہے کوئی بھی حکومت آجائے۔ اب طالبان کی حکومت آگئی ہے تین سال پورے ہوگئے ہیں۔ انہیں مبارک باد دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ وطن میں امن اور یگانگی اور لوگوں کے حقوق کو پورا کریں گے۔‘

حقوق کی مزید وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس میں چاہے مذہبی یا نسلی اقلیتوں کے حقوق ہوں یا خواتین کے تعلیم اور ملازمت کے۔ ’اس مسئلے پر پاکستان نہ صرف اپنی سطح پر بلکہ او آئی سی اور بین الاقوامی سطح پر بھی اتفاق رائے کا حصہ ہے۔‘

انہوں نے جنگ سے تباہ حال ہمسایہ ملک میں تین سال سے قیام امن کو پاکستان کے لیے اہم قرار دیا۔ ’وہاں ماضی کے مقابلے میں امن ہے۔ اگرچہ ٹی ٹی پی ہمارے لیے ایک وجہ تشویش ہے لیکن اگر مجموعی طور پر دیکھیں گے تو افغانستان کا امن ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔ اس حد تک تو اس پر اطمینان ہونا چاہیے۔ بہتری کی گنجائش تاہم ہر وقت رہتی ہے۔‘

پاکستانی طالبان جیسے مسائل کے حل میں بقول ان کے وقت لگتا ہے۔ ’ٹی ٹی پی ایک غیرریاستی عنصر ہے۔ کوئی بھی ایسا گروہ ہو، اسے طاقت کے زور پر ایجنڈا ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

’دوسرا وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ آئین پاکستان کو نہیں مانیں گے لیکن یہ نہیں بتاتے کہ اس کی کون سی شق غیر اسلامی ہے۔ انہیں قانون کا احترام اور اپنے جرائم کے لیے جوابدہ ہونا پڑے گا، خاص کر پشاور سکول کے بچوں کو مارنے پر۔ یہ عمل، جب اس طرح کی حرکت ہوتی ہے تو دنیا بھر میں اسی طرح چلتے ہیں۔ تھوڑا وقت لگتا ہے۔‘

اس سوال کے جواب میں کہ افغان عبوری حکومت ٹی ٹی پی سے خود نمٹنا نہیں چاہتی یا اس کی صلاحیت نہیں رکھتی؟ آصف درانی کا کہنا تھا کہ یہ سوال تو بہتر ہوگا کہ ان سے پوچھا جائے۔ ’اگر وہ اپنے آپ کو عبوری حکومت سمجھتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ بااقتدار ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا کنٹرول ہے تو یہ کنٹرول ٹی ٹی پی پر بھی اتنا ہی ہونا چاہیے۔‘

Tags: آصف درانی اسلام آباد افغانستان پاکستان ٹی ٹی پی

Post navigation

Previous: وزیراعظم کا اسلام آباد میں نوجوانوں کیلئے ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے قیام کا اعلان
Next: باکسر ایمانی خلیف کا جنس کی بنیاد پر تنقید کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ

EU top diplomat Kaya Kalas visits Pakistan Discusses trade, cooperation and strategic issues
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس کا پاکستان دورہ: تجارت، تعاون اور اسٹریٹجک امور پر بات چیت

Tensions rise in Lebanon, Israel declares Beaufort Fort part of security zone
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں کشیدگی میں اضافہ، اسرائیل نے بیوفورٹ قلعے کو سکیورٹی زون کا حصہ قرار دے دیا

US attacks on Iranian military targets, Iran claims to have targeted US base
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کے ایرانی فوجی اہداف پر حملے، ایران کا امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Proposal for extraordinary defense cooperation with Israel in the US, debate intensifies in Congress
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں اسرائیل کے ساتھ غیر معمولی دفاعی تعاون کی تجویز، کانگریس میں بحث تیز

EU top diplomat Kaya Kalas visits Pakistan Discusses trade, cooperation and strategic issues
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس کا پاکستان دورہ: تجارت، تعاون اور اسٹریٹجک امور پر بات چیت

Tensions rise in Lebanon, Israel declares Beaufort Fort part of security zone
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں کشیدگی میں اضافہ، اسرائیل نے بیوفورٹ قلعے کو سکیورٹی زون کا حصہ قرار دے دیا

US attacks on Iranian military targets, Iran claims to have targeted US base
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کے ایرانی فوجی اہداف پر حملے، ایران کا امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Tensions rise in Lebanon, Israel declares Beaufort Fort part of security zone
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں کشیدگی میں اضافہ، اسرائیل نے بیوفورٹ قلعے کو سکیورٹی زون کا حصہ قرار دے دیا

US attacks on Iranian military targets, Iran claims to have targeted US base
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کے ایرانی فوجی اہداف پر حملے، ایران کا امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.