بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے تمام فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گوہاٹی میں بی سی سی آئی کی ریویو میٹنگ کے بعد ہرمن پریت کور نے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
ہرمن پریت کور نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ قیادت چھوڑنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، کیونکہ اس سے کئی سال کی یادیں اور جذبات وابستہ ہیں۔ وہ بطور کھلاڑی ٹیم کا حصہ رہیں گی۔
ہرمن پریت کور کے بعد سمرتھی مندھانا کو بھارتی ویمن ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا امکان ہے۔
