Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالفٹبال کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کا بتدریج زوال

فٹبال کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کا بتدریج زوال

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل سپورٹس ڈیسک کی تفصیلات کے مطابق، فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے تازہ رینکنگ جاری کر دی، ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن پہلی اور فرانس دوسری پوزیشن پر برقرار جبکہ رینکنگ میں پاکستان 195ویں نمبر پر ہے۔

Fifa announced the world men's football rankings for the year 2024
Fifa rankings 2024

فیفا کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ کے مطابق ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن رینکنگ میں 1858پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن اور فرانس 1840 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ بیلجیم ایک درجہ ترقی کرکے تیسرے، انگلینڈ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا۔ رینکنگ میں برازیل پانچویں ، پرتگال چھٹے، ہالینڈ ساتویں، سپین آٹھویں، اٹلی نویں، کروشیا دسویں، امریکا گیارہویں نمبر پر ہے جبکہ قطر 3 درجے ترقی کرکے 34 ویں، فلسطین 4 درجے ترقی کے ساتھ 93 ویں نمبر پر آگیا۔

Fifa announced the world men's football rankings for the year 2024
Fifa rankings 2024

فیفا رینکنگ میں پاکستان 195 ویں پوزیشن پر ہے جبکہ بھارت 4 درجہ تنزلی کے ساتھ 121 ویں، افغانستان 7 درجہ ترقی کے ساتھ 151 ویں نمبر پر چلا گیا۔ ترکیہ 5 درجے تنزلی کے ساتھ 40 ویں، سعودی عرب 53 ویں، اردن 71 ویں اور انڈونیشیا رینکنگ میں 134ویں نمبر پر آگیا جبکہ رینکنگ میں آخری اور 210 ویں نمبر پر سین مارینو کی ٹیم موجود ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this