جکارتہ میں کھیلے گئے فیفا آسیان کپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان کو ویتنام کے ہاتھوں 4-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان نے پہلے ہاف میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 31ویں منٹ میں محب اللّٰہ کے گول کی بدولت برتری حاصل کی اور وقفے تک 1-0 سے آگے رہا۔

دوسرے ہاف میں ویتنام نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 50ویں، 57ویں اور 80ویں منٹ میں تین گول داغ دیے۔

پاکستان کی جانب سے کلیم اللّٰہ خان نے 88ویں منٹ میں گول کرکے واپسی کی امید پیدا کی، تاہم ویتنام نے انجری ٹائم میں چوتھا گول کرکے مقابلہ 2-4 سے اپنے نام کر لیا۔

پاکستان نے ٹورنامنٹ میں ایک پوائنٹ حاصل کیا، جبکہ ویتنام گروپ میں دوسرے نمبر پر رہا۔