Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

تہران سے بیروت تک دھماکے، ایران کا تل ابیب پر حملہ، جنگ مزید پھیلنے کا خدشہ

Explosions from Tehran to Beirut, Iran attacks Tel Aviv, fears of further escalation of war

Explosions from Tehran to Beirut, Iran attacks Tel Aviv, fears of further escalation of war

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دی ایکسپریس ٹریبیون کی خبر کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی ساتویں روز بھی شدت اختیار کر گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں اور ایران کے دارالحکومت تہران میں وسیع فضائی حملے کیے، جبکہ ایران نے جوابی کارروائی میں تل ابیب کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق بیروت کے جنوبی علاقوں میں رات بھر 26 فضائی حملے کیے گئے جن میں ایران کے حمایت یافتہ گروہ حزب اللہ کے کمانڈ سینٹرز اور اسلحہ کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں کے دوران بیروت کے جنوبی مضافات میں متعدد دھماکوں اور آگ کے شعلوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

 ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ تل ابیب کی جانب خیبر میزائل داغے گئے ہیں جو اس کے جاری فوجی آپریشن ٹرو پرومس 4 کی 21ویں لہر کا حصہ ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق اس کارروائی میں میزائلوں کے ساتھ ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا ۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی افواج نے اسرائیل کے رامات ڈیوڈ ایئر بیس اور ایک ریڈار تنصیب کو بھی نشانہ بنایا، جبکہ کویت اور عراق میں موجود امریکی فوجی تنصیبات پر بھی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

 اسی دوران قطر کے حکام نے بتایا کہ ایک ایرانی ڈرون نے خلیج میں واقع امریکی اڈے العدید ایئربیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم اسے راستے میں روک لیا گیا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اس ہفتے اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 123 افراد ہلاک اور 683 زخمی ہو چکے ہیں

  ایران نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر حملے جاری رہے تو وہ مزید سخت ردعمل دے گا اور خطے میں موجود امریکی مفادات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تازہ صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال ایران میں امریکی زمینی فوج بھیجنے پر غور کرنا وقت کا ضیاع ہوگا۔

ادھر آذربائیجان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ڈرون اس کی سرحد عبور کر کے علاقے نخچیوان میں گرے جس سے چار افراد زخمی ہوئے، جس کے بعد باکو حکومت نے ممکنہ جوابی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

Post navigation

Previous: امریکی محکمہ انصاف نے ایپسٹین فائلز کی گمشدہ دستاویزات آن لائن جاری کر دیں
Next: عالمی تیل بحران کا اثر، حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کر دیا

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

یہ بھی پڑہیے

PCB announces home ODI series against Australia-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کا اعلان کر دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

Trump's important announcement, hopes for a deal with Iran, announcement of temporary suspension of Project Freedom
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اہم اعلان، ایران سے معاہدے کی امید ، پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.