Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکا: تحقیقات میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Copy of featuredphoto (19)

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکا: تحقیقات میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ایئرپورٹ کے قریب رات گئے غیر ملکیوں کے قافلے پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں اہم معلومات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکی شہریوں پر ہونے والے دھماکے کی ابتدائی تفتیش مکمل ہوگئی، تفتیش سے پتا چلا ہے کہ یہ دھماکا خودکش تھا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ حملےمیں چھوٹی کار استعمال کی گئی جب کہ کارکی نمبرپلیٹ،انجن اور چیسز نمبرحاصل کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

تفتیشی ذرائع کابتانا ہے کہ کار سوارخودکش حملہ آور قافلےکے نکلنےکا انتظارکررہا تھا اور قافلہ پہنچتے ہی کارسوار نے اپنی گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرادی جب کہ کار میں ممکنہ طورپربارود تھاجس سےگاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکےکے بعد غیرملکیوں کی ایک گاڑی ریورس کرکے محفوظ کرنےکی کوشش کی گئی مگر دھماکے میں بھاری بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جس سےگاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا کہ متاثرہ گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے چینی عملے کو لے جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دہشت گردوں نے چینی وفد پر حملہ کیا، دھماکے میں گاڑی کا استعمال کیا گیا، دھماکا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کے سگنل پر ہوا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 12 گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور 3 مکمل تباہ ہوئیں، دھماکے میں 70 سے 80 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ تفتیشی حکام نے زخمیوں کے بیانات بھی قلمبند کرلیے ہیں، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں رات گئے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے سے متعدد گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوگئیں۔

Tags: اہم معلومات بم ڈسپوزل اسکواڈ تحقیقات حملے خودکش دھماکہ غیر ملکیوں کے قافلے کراچی ایئرپورٹ

Post navigation

Previous: سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اڈیالہ جیل میں تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد
Next: افغانستان دوسروں کو لیکچر دینے کے بجائے اپنے اندرونی مسائل خود حل کرے: پاکستان

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

یہ بھی پڑہیے

Former New Zealand captain Kane Williamson announces retirement from international cricket-AFP
  • کھیل

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

FIFA World Cup 2026: USA's stunning victory, Canada and Bosnia's match tied-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026: امریکا کی شاندار فتح، کینیڈا اور بوسنیا کا میچ برابر

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.