Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • ّExclusive
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد ترلائی میں امام بارگاہ پر دھماکہ، 31 جاں بحق، 169 زخمی؛ وفاقی دارالحکومت میں ایمرجنسی نافذ

Explosion at Imambargah in Islamabad's Tarlai, 31 killed, 169 injured; Emergency declared in the federal capital

Explosion at Imambargah in Islamabad's Tarlai, 31 killed, 169 injured; Emergency declared in the federal capital

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)ایکسپریس ٹریبیون کی خبر کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ایک امام بارگاہ کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 169 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی تصدیق اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کے بیان سے ہوئی، جبکہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس، ریسکیو، فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ انتظامیہ کے مطابق پمز ، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہسپتالوں میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ زخمیوں کے علاج کی نگرانی کی جا سکے۔

حکام کے مطابق دھماکے کی جگہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فارنزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں حساس مقامات اور شہر کے داخلی راستوں پر سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے، جبکہ سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

ابتدائی رپورٹس میں دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ حتمی مؤقف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گا۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں اور غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔

واقعے کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے سے کچھ دیر پہلے فائرنگ کی آواز سنائی دی۔ عینی شاہد کے مطابق

جب ہم نماز میں کھڑے تھے تو گولی چلنے کی آواز آیٔ ہم سجدے میں گئے، اسی دوران ایک بڑا دھماکہ ہوا۔ میرے خیال میں دھماکہ درمیانی قطار میں تھا۔

عینی شاہد فیصل کے مطابق دھماکے کے بعد امام بارگاہ کے اندر اور اطراف میں افراتفری مچ گئی، جبکہ مقامی افراد نے زخمیوں کو نکال کر ایمبولینس تک پہنچانے میں مدد کی۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرین کو بہترین ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا اور کہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔

 مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر  علامہ راجہ ناصر عباس نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے بے گناہ عبادت گزاروں پر حملہ قرار دیا اور شہریوں، خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ہسپتالوں میں خون عطیہ کریں تاکہ زخمیوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔

Tags: اسلام آباد پمز ہسپتال علامہ راجہ ناصر عباس وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری وزیراعظم شہباز شریف

Post navigation

Previous: بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر بنگلادیش نے پاکستان کا شکریہ ادا کر دیا
Next: اسلام آباد دھماکا، آئی جی اسلام آباد کے قریبی رشتہ دار بھی شہید،خودکش بمبار کی شناخت کر لی گیٔ : طلال چودھری کی پریس بریفینگ

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup: Sweden defeats Tunisia 1-5-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: سویڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.