Monday, October 7, 2024
Homeکھیلکرکٹانگلینڈ بمقابلہ پاکستان: جوس بٹلر پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی سے...

انگلینڈ بمقابلہ پاکستان: جوس بٹلر پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی سے محروم ہو سکتے ہیں

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق منگل کو آئی نیوز نے رپورٹ کیا کہ انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر پاکستان کے خلاف 22 مئی کو لیڈز میں شروع ہونے والی چار ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران کچھ میچوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔

بٹلر، جنہوں نے 2022 میں پاکستان کو فائنل میں شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی میں انگلینڈ کی قیادت کی تھی وہ فیملی مصروفیات کی وجہ سےغیر حاضر رہ سکتے ہیں کیونکہ ان کی اہلیہ لوئیس اپنے تیسرے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔

بٹلر جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں راجستھان رائلز (آر آر) کی نمائندگی کر رہے تھے لیکن انہیں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کے خلاف سیریز میں شرکت کے لیے واپس بلایا تھا۔

Jos Butler
Jos Butler

دوسری طرف انگلینڈ کے ہیڈ کوچ میتھیو موٹ بھی خاندانی فرائض کی وجہ سے ٹیم سے دور ہیں اور اسسٹنٹ کوچ رچرڈ ڈاسن پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل پریکٹس سیشنز کی قیادت کر رہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہو گی کیونکہ اس کے اختتام کے صرف دو دن بعد ہی امریکہ میں ورلڈ کپ شروع ہو گا۔

پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکہ کے ساتھ ہے اس دوران انگلینڈ کو گروپ بی میں آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ اور عمان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments