Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

روس نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ امریکا خلا میں ہتھیار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے

روس نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ امریکا خلا میں ہتھیار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے

روس نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ امریکا خلا میں ہتھیار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا خلا میں ہتھیار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ روس اور امریکا کے درمیان جاری تنازع میں ایک نیا الزام ہے، جو کہ واشنگٹن کی جانب سے اقوام متحدہ میں روس کے عدم پھیلاؤ کی تحریک کو ویٹو کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

منگل کو روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا کہ امریکا نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ان کی اصل ترجیحات کا مقصد خلا کو کسی بھی قسم کے ہتھیاروں سے پاک رکھنا نہیں بلکہ خلا میں ہتھیار رکھنا اور اسے فوجی تصادم کے میدان میں تبدیل کرنا ہے۔

دونوں سپر پاورز نے حالیہ مہینوں میں ایک دوسرے پر خلا کو ہتھیار سے لیس بنانے کے متعدد الزامات لگائے ہیں۔

فروری میں واشنگٹن نے کہا تھا کہ اسے روس کی طرف سے تیار کردہ اینٹی سیٹلائٹ صلاحیت پر تشویش ہے۔

ماسکو نے ان الزامات کو بد نیتی پر مبنی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پر مسترد کردیا تھا اور کہا کہ ان کے پاس ایسے نظام موجود نہیں ہیں۔

اس کے بعد روس نے بھی امریکا پر ایسے ہی الزامات عائد کیے تھے۔

یاد رہے کہ 25 اپریل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا اور جاپان کی جانب سے پیش کی گئی خلا میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف قرار داد کو روس نے ویٹو کردیا تھا۔

روس نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکا اور جاپان کی گھناؤ نی سازش ہے جس سے کونسل کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔

15 رکنی سلامتی کونسل میں قرارداد کے حق میں 13 اور روس نے مخالفت جبکہ چین نے حصہ نہیں لیا۔

قرارداد میں تمام ممالک سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ خلا میں جوہری ہتھیاروں یا بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے دوسرے ہتھیاروں کو تعینات نہ کریں، جیسا کہ 1967 کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت پابندی عائد کی گئی تھی جس میں امریکا اور روس شامل تھے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ ’امریکا کا خیال ہے کہ روس نیوکلیئر ڈیوائس لے جانے والا ایک نیا سیٹلائٹ تیار کر رہا ہے، اگر پیوٹن کا خلا میں جوہری ہتھیاروں کی تنصیب کا کوئی ارادہ نہ ہوتا تو روس اس قرارداد کو ویٹو نہ کرتا۔‘

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے قرار داد کو ’مضحکہ خیز اور سیاست پر مبنی‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ خلا میں ہر قسم کے ہتھیاروں پر مکمل پابندی سے متعلق ضوابط قرارداد میں واضح نہیں ہیں۔’

بعدازاں روس اور چین نے امریکا اور جاپان کی جانب سے پیش کیے گئے مسودے میں ایک ترمیم کی تجویز پیش کی جس میں تمام ممالک، خاص طور پر خلائی صلاحیتوں کے حامل ممالک پر زور دیا جائے گا کہ ’خلا میں ہتھیاروں کے استعمال کے خطرے کو ہمیشہ کے لیے روکا جائے۔ ’

اس ترمیم کے حق میں 7 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں بھی 7 ووٹ آئے اور ایک ملک نے حصہ نہیں لیا، ترمیم منظور کرنے کے لیے کم از کم 9 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

امریکا نے اس ترمیم کی مخالفت کی اور ووٹنگ کے بعد روسی سفیر نے امریکی سفیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم خلا میں ہر قسم کے ہتھیاروں پر پابندی چاہتے ہیں، لیکن امریکا یہ نہیں چاہتا، ایسا کیوں ہے؟ امریکا کو جواب دینا ہوگا‘۔

روسی سفیر نے امریکا پر الزام لگایا کہ وہ 2008 سے خلا میں ہتھیار رکھنے کے خلاف معاہدے کی تجویز میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

Tags: امریکا خلا میں ہتھیار روس اور امریکا کے درمیان جاری تنازع روس نے الزام

Post navigation

Previous: لندن سے سنگاپور جانے والے طیارے کو دورانِ پرواز جھٹکے لگنے سے 1 شخص ہلاک، 30 زخمی
Next: انگلینڈ بمقابلہ پاکستان: جوس بٹلر پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی سے محروم ہو سکتے ہیں

Washington meeting: IMF praises, prospects of restoring global confidence in Pakistan's economy bright
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن اجلاس:آئی ایم ایف کی تعریف، پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے کے امکانات روشن

Important meeting with Saudi leadership, Prime Minister thanks for economic cooperation—peace and defense partnership further strengthened
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سعودی قیادت سے اہم ملاقات، وزیراعظم کا معاشی تعاون پر شکریہ—امن و دفاعی شراکت مزید مضبوط

Asim Munir holds important meetings in Tehran, Pakistan mobilizes to reduce Iran-US tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

تہران میں عاصم منیر کی اہم ملاقاتیں ، ایران-امریکا کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان متحرک

یہ بھی پڑہیے

Pakistan team's camp in Karachi, big test begins before Bangladesh series-PCB
  • کھیل

پاکستان ٹیم کا کراچی میں کیمپ، بنگلا دیش سیریز سے پہلے بڑا امتحان شروع

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Washington meeting: IMF praises, prospects of restoring global confidence in Pakistan's economy bright
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن اجلاس:آئی ایم ایف کی تعریف، پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے کے امکانات روشن

Important meeting with Saudi leadership, Prime Minister thanks for economic cooperation—peace and defense partnership further strengthened
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سعودی قیادت سے اہم ملاقات، وزیراعظم کا معاشی تعاون پر شکریہ—امن و دفاعی شراکت مزید مضبوط

Asim Munir holds important meetings in Tehran, Pakistan mobilizes to reduce Iran-US tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

تہران میں عاصم منیر کی اہم ملاقاتیں ، ایران-امریکا کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان متحرک

Trump claims Iran war in final stages, important talks expected in Pakistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران جنگ آخری مرحلے میں، پاکستان میں اہم مذاکرات متوقع

UAE Debt Repayment Government Prepares Emergency Financial Plan
  • Top News
  • پاکستان

یو اے ای قرض واپسی: حکومت کا ہنگامی مالی پلان تیار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.