Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

علاقائی کشیدگی میں کمی کی کوششیں: ایران اور اردن کا پاکستان کے سفارتی کردار پر اعتماد

Efforts to reduce regional tensions Iran and Jordan trust Pakistan's diplomatic role

Efforts to reduce regional tensions Iran and Jordan trust Pakistan's diplomatic role

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسپریس ٹریبیون کی خبر کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے خطے کی تازہ صورتحال اور امن کے لیے جاری سفارتی اقدامات پر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی استحکام اور جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے تعمیری کردار اور فریقین کے درمیان ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسلام آباد کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔

گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اور تمام تنازعات کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

ادھر اردن کے نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ ایمن صفادی نے بھی اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق اردن نے امن، مکالمے اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور عالمی و علاقائی فورمز پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان خطے میں تعمیری روابط کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

Tags: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ ایمن صفادی

Post navigation

Previous: بجٹ تیاری تیز: حکومت نے وزارتوں کو غیر استعمال شدہ فنڈز فوری واپس کرنے کا حکم دے دیا
Next: فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.