Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

فجیرہ آئل زون پر ڈرون حملہ، یو اے ای نے ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

Drone attack on Fujairah oil zone, UAE claims to have shot down Iranian missile

Drone attack on Fujairah oil zone, UAE claims to have shot down Iranian missile

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکپریس ٹریبیون کی خبر کے مطابق خلیجی خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جہاں متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں آئل انڈسٹری زون پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جبکہ یو اے ای نے ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں آگ ڈرون حملے کے نتیجے میں لگی، جس پر قابو پانے کے لیے سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر متحرک ہو گئیں۔ فجیرہ میڈیا آفس نے بتایا کہ ہنگامی کارروائیاں بروقت شروع کر دی گئی تھیں۔

وزارتِ دفاع یو اے ای کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے چار میزائلوں کا سراغ لگایا گیا، جن میں سے تین کو فضائی حدود میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ ایک سمندر میں جا گرا۔ حکام کے مطابق مختلف علاقوں میں سنی جانے والی آوازیں دراصل فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کا نتیجہ تھیں۔

یو اے ای کی وزارتِ خارجہ نے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ملکی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیا اور کہا کہ امارات اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ادھر ایرانی حکام کی جانب سے فوری طور پر ان الزامات پر کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایران کا یو اے ای کو نشانہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں تین غیر ملکی شہری زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز میں بھی کشیدگی برقرار ہے، جہاں ایران اور امریکا کے درمیان بیانات اور عسکری سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ان کی بحریہ تجارتی جہازوں کی آمدورفت بحال رکھنے کے لیے سرگرم ہے، جبکہ ایران نے کسی بھی غیر ملکی مداخلت پر سخت ردعمل کی وارننگ دی ہے۔

Tags: آبنائے ہرمز امریکا ایران فجیرہ متحدہ عرب امارات

Post navigation

Previous: پاکستان ویمن ٹیم نے زمبابوے کو 168 رنز سے ہرا دیا
Next: انجینئر مرزا کیس: عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کالعدم قرار دے دی

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.