Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

توہین عدالت کیس: عمران خان کو آج 3 بجے عدالت پیش کرنے کا حکم

توہین عدالت کیس: عمران خان کو آج 3 بجے عدالت پیش کرنے کا حکم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے ساتھ وکلا کی آن لائن میٹنگ کرانے اور تین بجے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈووکیٹ فیصل چودھری کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کو لے کر آئیں وہ اپنے وکلاء کے ساتھ میٹنگ کر لیں گے، آپ یہ کہہ رہے ہیں حکومت ایک نوٹیفکیشن سے انصاف کی فراہمی کا عمل روک سکتی؟

سٹیٹ کونسل نے کہا کہ عدالت کی سماعتیں نہیں ہو رہی تھیں اس لیے ان کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کہہ رہا ہے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی، میں یہ نہیں کہہ رہا نوٹیفکیشن درست ہے یا نہیں اس کے لیے تو ان کو الگ سے پٹیشن دائر کرنا پڑے گی۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ملاقات سے انکار عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، حکومت پنجاب نے توہین عدالت کی اور ملاقات سے اگر روکا ہے تو کہاں ہے نوٹیفکیشن؟

پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ یہ تو 21 سے 25 تک کا نوٹیفکیشن ہے، پہلے والا بھی دکھائیں، وزارت داخلہ کی رپورٹ دیں اور بتائیں کہ کیا سکیورٹی ٹھریٹس ہیں؟

سٹیٹ کونسل نے کہا کہ 3 اکتوبر کے بعد سکیورٹی تھریٹس کی وجہ سے پابندی لگی جس پر جسٹس اعجاز اسحاق نے کہا کہ عدالت سکیورٹی تھریٹس کو نہیں مانتی، وکلاء کو بھی نہیں ملنے دیا گیا، یہ توہین عدالت ہے، ابھی کیا پوزیشن ہے؟ آپ آج کی تاریخ میں عمل کریں۔

سٹیٹ کونسل نے کہا کہ 25 اکتوبر تک کا نوٹیفکیشن ہے، جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن میرے احکامات کی خلاف ورزی ہے، یہ بہنیں ہیں، وکلاء نہیں ہیں، وکلاء کو کیوں نہیں ملنے دیا گیا؟ کیا حکومت نوٹیفکیشن جاری کر کے ایک جگہ کو سیل کر کے انصاف کی فراہمی کو روک سکتی ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ اے جی صاحب یہ توہین میرے احکامات کی ہے، وزارت داخلہ کو وضاحت دینا ہو گی، رولز بھی موجود ہیں، یہاں درخواست کیوں آئی؟ وزارت داخلہ نے آکر بتانا ہے کہ کون سی سکیورٹی تھی کہ وکلاء بھی نہیں جا سکتے تھے، محکمہ داخلہ نے 6 اور 17 اکتوبر کو احکامات جاری کیے، وزارت داخلہ کے لیٹر کا بھی حوالہ دیا گیا۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ وکلاء کی آن لائن میٹنگ کرانے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالتی آرڈر پر اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ توہین عدالت کیس میں عدالت ایسا آرڈر پاس نہیں کر سکتی۔

بعدازاں عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان کو 3 بجے عدالت پیش کیا جائے اور ساتھ ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری کو ریکارڈ کے ہمراہ طلب کر لیا جبکہ اٹارنی جنرل آفس کو بھی عدالتی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

Tags: اسلام آباد ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی توہین عدالت کیس جیل میں ملاقات عدالت پیش کرنے کا حکم عمران خان وکلا کی آن لائن میٹنگ

Post navigation

Previous: پنڈی ٹیسٹ:ساجد خان اور نعمان علی نے تباہی مچا دی،انگلینڈ کے 5 کھلاڑی آوٹ
Next: جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں 7 وکٹ سے ہرا دیا

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

یہ بھی پڑہیے

How much is the FIFA World Cup trophy worth? You will be surprised to know-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی مالیت کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

US issues visas to Iranian football team for World Cup-FIFA
  • کھیل

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری کر دیے

Shoes and trash rain down on Israeli players in Albania-X
  • کھیل

البانیہ میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر جوتوں اور کوڑا کرکٹ کی بارش

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.