Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کے لیے چین متحرک، نمائندے کی کابل میں ملاقاتیں

Copy of featuredphoto - 2024-11-25T105640.756

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے بڑھتی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلیے سفارتی کوشش شروع کر دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سینئر چینی سفارتکار اور افغانستان کیلیے چین کے خصوصی نمائندے یوژیاؤیونگ نے دورہ اسلام آباد کے فوری بعد کابل پہنچے جہاں انھوں نے افغان نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر، وزیر دفاع ملا یعقوب اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کی۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں قیام کے دوران پاکستانی حکام نے سینئر چینی سفارت کارکوکالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپوں کی جانب سے خطرے پر بریفنگ دی، اور واضح کیا کہ اس خطرے کے سدباب کے بغیر کابل کیساتھ روابط میں پیش رفت نہیں ہو سکتی۔

ذرائع نے بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ سینئر چینی سفارتکار کا دورہ کابل و اسلام آباد بڑھتی پاک افغان کشیدگی ختم کرانے کی نئی چینی کوشش کا حصہ ہے۔

افغان نائب وزیراعظم آفس نے ایک بیان میں تسلیم کیا کہ چینی خصوصی نمائندے کیساتھ بات چیت کا ایک اہم موضوع پاک افغان روابط تھے۔

بیان کے مطابق ملاقات کے دوران چینی نمائندے یوژیاؤیونگ نے پاکستان، افغانستان اور چین کے مابین روابط کے فروغ اور مفاہمت کی اہمیت پر زور دیا۔

اس پر نائب وزیراعظم نے چینی نمائندے کو یقین دلایا کہ ملکی معیشت اور علاقائی تعاون کا فروغ کابل کی اولین ترجیحات ہیں۔

مبصرین کے مطابق چین اسلام آباد اور کابل کے مابین تمام مسائل کے فوری حل کا متمنی ہے، چین نے ماضی میں بھی ٹی ٹی پی کے مسئلے پر دونوں ہمسایوں کے مابین ڈیل کرانے کی کوشش کی جوکہ ناکام رہی تھی۔

Tags: افغان نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر پاک افغان کشیدگی چین چین کے خصوصی نمائندے یوژیاؤیونگ سفارتی کوشش شروع سینئر چینی سفارتکار ملاقاتیں وزیر دفاع ملا یعقوب یوژیاؤیونگ

Post navigation

Previous: آسٹریلیا نے بھارت، نیوزی لینڈ کے خلاف خواتین کے ون ڈے میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
Next: آئیوری کوسٹ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا اب تک کا سب سے کم اسکور کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.