راولپنڈی: پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس نے انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں عرفات منہاس نے 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد 40 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی۔

اس کارکردگی کے ساتھ عرفات منہاس ون ڈے انٹرنیشنل کی ایک ہی اننگز میں نصف سنچری بنانے اور پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

اس سے قبل شاہد آفریدی تین مرتبہ جبکہ عبدالرزاق ایک مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

عرفات منہاس کو انگلینڈ کے خلاف شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔