Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

چارلی ہیبڈو حملہ کیس: فرانس کی عدالت سے 6 پاکستانیوں کو 3 سے 30 سال تک قید کی سزا

1157526-FranceAFP-1470574372

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پیرس کی ایک عدالت نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین ’چارلی ہیبڈو‘ کے سابق دفتر کے باہر 2 افراد کو چاقو کے وار سے قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ظہیر محمود سمیت 6 پاکستانیوں کو 3 سے 30 سال تک قید کی سزا سنا دی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق 29 سالہ ظہیر محمود نے جب یہ حملہ کیا تو وہ لاعلم تھے کہ ’فرانسیسی میگزین‘ کا دفتر اب اس عمارت میں نہیں ہے۔

درحقیقت چارلی ہیبڈو نے القاعدہ سے منسلک 2 نقاب پوش مسلح افراد کی جانب سے اپنے دفتر پر دھاوا بولنے کے بعد دفتر دوسری جگہ منتقل کر دیا تھا، القاعدہ کے اس حملے میں میگزین کے ادارتی عملے کے 8 ملازمین سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جنوری 2015 میں ہونے والی ان ہلاکتوں نے فرانس کو ہلا کر رکھ دیا تھا، اظہار رائے اور مذہب کی آزادی کے بارے میں شدید بحث چھڑ گئی تھی، جس کے بعد فرانس میں ’جے سوئس چارلی‘ (میں چارلی ہوں) کی یکجہتی لہر ابھر کر سامنے آئی تھی۔

بنیادی طور پر پاکستان کے دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والے ظہیر محمود 2019 کے موسم گرما میں غیر قانونی طور پر فرانس پہنچے تھے۔

اس سے قبل عدالت نے سماعت کی تھی کہ کس طرح ظہیر محمود، پاکستانی مبلغ خادم حسین رضوی سے متاثر تھے، جنہوں نے توہین مذہب کرنے والوں کے سر ’تن سے جدا‘ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ظہیر محمود کو اقدام قتل اور دہشت گردی کی سازش کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور جب سزا پوری ہوجائے گی تو ان پر فرانس میں پابندی عائد کردی جائے گی۔

سنہ 2015 میں ہونے والی خونریزی، جس میں مشرقی پیرس کی ایک سپر مارکیٹ میں یرغمال بنائے جانے کا واقعہ بھی شامل تھا، فرانس کے لیے ایک تاریک دور کا آغاز تھا۔

2015 کے قتل عام کے مقدمے کی سماعت کے آغاز کے موقع پر چارلی ہیبڈو نے 2 ستمبر 2020 کو گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کیے تھے۔

اسی ماہ کے آخر میں پاکستانی مبلغ (خادم حسین رضوی) کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کا بدلہ لینے پر زور دینے کے بعد ظہیر محمود چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر کے سامنے پہنچے۔

ایک قصائی کے چاقو سے لیس ہو کر ظہیر محمود نے پریمیئرز لیگنس نیوز ایجنسی کے 2 ملازمین کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے دلیل دی کہ ظہیر کے اقدامات فرانس سے گہری دوری کا نتیجہ تھے، کیونکہ ان کی پرورش پاکستان کے دیہی علاقوں میں ہوئی تھی۔

ظہیر محمود کے وکیل البرک ڈی گیارڈن نے اعتراف کیا کہ ’وہ کبھی پاکستان سے باہر نہیں گئے تھے‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ فرانسیسی نہیں بولتے، وہ پاکستانیوں کے ساتھ رہتے ہیں، وہ پاکستانیوں کے لیے کام کرتے ہیں۔

چارلی ہیبڈو کی جانب سے 2020 میں گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے، جہاں توہین مذہب کی سزا موت ہے۔

5 دیگر پاکستانی افراد، جن میں سے کچھ اس حملے کے وقت نابالغ تھے، ظہیر محمود کے ساتھ دہشت گردی کی سازش کے الزام میں مقدمے کا سامنا کر رہے تھے کہ انہوں نے ملزم کے اقدامات کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی تھی۔

فرانسیسی دارالحکومت کی نابالغوں کے لیے خصوصی عدالت نے ظہیر محمود کے شریک مدعا علیہان کو 3 سے 12 سال قید کی سزا سنائی۔

کٹہرے میں کھڑے 6 افراد میں سے کسی نے بھی فیصلے پر ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

سزا سنائے جانے کے موقع پر دونوں متاثرین موجود تھے، لیکن انہوں نے مقدمے کے نتائج پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اس سے قبل سماعت کے دوران دونوں متاثرین میں سے ایک نے عدالت کو بتایا تھا کہ اس نے موت کے قریب پہنچنے کے تجربے کے بعد ’طویل بحالی‘ کا سامنا کیا۔ 37 سالہ متاثرہ شخص نے کہا کہ اس واقعے نے میرے اندر کچھ توڑ دیا تھا۔

دونوں متاثرہ فرانسیسی شہریوں نے ملزم کی جانب سے معافی کی درخواست قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ظہیر محمود کے وکلا نے اب تک عندیہ نہیں دیا ہے کہ آیا ان کے موکل فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے یا نہیں۔

Tags: پاکستانی کو سزا چارلی ہیبڈو دفتر فرانسیسی جریدے قاتلانہ حملے

Post navigation

Previous: غزہ میں غیر ملکی صحافیوں کے داخلے پر پابندی ختم کی جائے: فارن پریس ایسوسی ایشن
Next: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا نہ کرکے امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

یہ بھی پڑہیے

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

https://urduintl.com/cristiano-ronaldo-sets-a-unique-record-in-football-history-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

Votes divided in the name of religion in India, BJP and Congress face off
  • Top News
  • بلاگ
  • بین الاقوامی

بھارت میں ووٹ مذہب کے نام پر تقسیم، بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.