Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

کینیڈین وزیراعظم مشکل میں، اپنے ہی ایم پیز کی جانب سے استعفیٰ کے دباؤ کا سامنا

TELEMMGLPICT000346089000_16923763085330_trans_NvBQzQNjv4BqLGxAvrtHq8KYvkWQn1qHLplSED0oITgavnP98sQ0aH8

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو جن کی پارٹی آئندہ سال کے اوائل میں اقتدار سے محروم ہوتی نظر آرہی ہے جب کہ ان پر اپنے ہی قانون سازوں کی جانب سے استعفیٰ دینے اور کسی اور شخص کو اقتدار سونپنے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی خبر کے مطابق حکمران جماعت لبرلز کو 9 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد تھکاوٹ کے ساتھ ساتھ بڑھتی قیمتوں اور ہاؤسنگ بحران کی وجہ سے آئندہ الیکشن میں عوام کے غم و غصے کا سامنا ہے۔

دی کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (سی بی سی) نے کہا کہ ملک کے 10 صوبے میں سے سب سے زیادہ گنجان آباد اور پارٹی کے مضبوط گڑھ اونٹاریو سے تعلق رکھنے والے 50 سے زیادہ لبرلز اراکین پارلیمنٹ نے ہفتے کو ایک میٹنگ رکھی اور اتفاق کیا کہ جسٹن ٹروڈو کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

روایتی طور پر جسٹسن ٹروڈو کے باوفا لبرلز قانون ساز چندر آریا نے اتوار کو سی بی سی کو بتایا کہ قیادت کی تبدیلی کے سوال کوئی متبادل نہیں ہے جب کہ گزشتہ جمعے کو صرف 18 قانون سازوں نے عوامی سطح پر ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

گزشتہ ہفتے جسٹسن ٹروڈو کو 2 بڑے دھچکے اس وقت لگے جب اس وقت کے وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ نے اخراجات سے متعلق پالیسی تنازع کے درمیان استعفیٰ دے دیا اور پھر دوسرا دھچکا یہ تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ اقلیتی لبرل حکومت کو گرانے کے لیے ان سب کو متحد ہوجانا چاہیے۔

اگر وہ مستعفی ہو جاتے ہیں اور پارٹی کے پاس نیا مستقل رہنما منتخب کرنے کا وقت ہوتا ہے تو دعویداروں میں ممکنہ طور پر فری لینڈ، وزیر خارجہ میلانیا جولی، وزیر اختراع فرانکوئس فلپ شیمپین اور مرکزی بینک کے سابق گورنر مارک کارنی شامل ہوں گے۔

دوسری جانب جسٹن ٹرودو نے مستعفی ہونے کا کوئی ادارہ ظاہر نہیں کیا ہے۔

دی گلوب اینڈ میل نے لبرل ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بحرالکاہل کے صوبے برٹش کولمبیا میں اسکیئنگ کی چھٹیاں گزارنے سے پہلے کرسمس فیملی کے ساتھ گزاریں گے، لبرل ذرائع نے گزشتہ ہفتے رائٹرز کو بتایا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کرسمس اور نئے سال کے موقع پر اپنے مستقبل کے حوالے سے غور و خوض کریں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں جب کہ جسٹن ٹروڈو کے دن گنے جا چکے اور آنے والی امریکی انتظامیہ کینیڈا کی تمام درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا عزم ظاہر کر رہی ہے، ملک کو اب ایک مستحکم حکومت بنانے کے لیے انتخابات کی ضرورت ہے۔

سرویز سے پتا چلتا ہے کہ لبرلز کو انتخابات میں اپوزیشن کی مرکز کی دائیں بازو کی جماعت کنزرویٹو کے مد مقابل عبرتناک شکست کا سامنا ہوگا۔

لبرل پارٹی نے ہفتے کے آخر میں ایک اشتہار جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کنزرویٹو پارٹی جیت گئی تو وہ عوامی اخراجات میں کمی کریں گی، اس کے برعکس جسٹن ٹروڈو نے ایک بار بھی ایسا نہیں کہا۔

جسٹن ٹروڈو کے پاس دستیاب آپشنز میں اپنے خلاف مارچ میں متوقع تقریبا کامیاب ہونے والی تحریک عدم اعتماد سے ایک ماہ قبل مستعفی ہوجائیں اور پارٹی ایک عبوری رہنما ان کی جگہ منتخب کرلے یا لبرلز کو کچھ مزید وقت دینے کے لیے پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس کو ملتوی کردیں تاکہ ایک نیا رہنما اگلے انتخابات کی تیاری کریں جب کہ اس آپریشن میں ووٹرز کی مزید ناراضی اور نفرت کا خطرہ ہے۔

Tags: استعفیٰ اقتدار سے محروم کینیڈا لبرلز وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

Post navigation

Previous: اسرائیل کا پہلی بار عوامی سطح پر اسماعیل ہنیہ کو قتل کرنے کا اعتراف
Next: محمد شامی آسٹریلیا کیخلاف بقیہ ٹیسٹ سے باہر

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

یہ بھی پڑہیے

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.