Monday, October 7, 2024
Homeانڈیاکرکٹ ورلڈ کپ 2023: سری لنکا کے خلاف جیت, شکیب الحسن کی...

کرکٹ ورلڈ کپ 2023: سری لنکا کے خلاف جیت, شکیب الحسن کی انگلی میں فریکچر

سری لنکا کے خلاف بنگلہ دیش کی حالیہ جیت میں بیٹنگ کرتے ہوئے آل راؤنڈر کی بائیں، شہادت والی انگلی میں فریکچر ہوا۔ ان کا آخری گروپ میچ آسٹریلیا کے خلاف ہے، اور جب کہ بنگلہ دیش سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکےلیکن ان کا مقصد 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی اہلیت کے لیے ٹاپ ایٹ میں جگہ حاصل کرنا ہے.


36 سالہ شکیب نے سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز کو متنازعہ ٹائم آؤٹ، آؤٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اپنی انجری کے باوجود وہ بنگلہ دیش کے فاتحانہ تعاقب کے دوران 82 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ بنگلہ دیش کے فزیو بئجید الاسلام خان نے بتایا کہ شکیب کو اپنی اننگز کے شروع میں انگلی میں چوٹ لگی تھی لیکن وہ ٹیپنگ اور درد کش ادویات کے استعمال کے ساتھ اچھی اننگنز کھیلنے میں ثابت قدم رہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments