Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان
  • کاروبار

عالمی بینک کے ساتھ مذاکرات میں اورنگزیب کا ماحولیاتی بحران پر زور،پاکستان کے لیے اضافی سرمایہ کاری کی اپیل

Aurangzeb emphasizes environmental crisis in talks with World Bank, appeals for additional investment for Pakistan

عالمی بینک کے ساتھ مذاکرات میں اورنگزیب کا ماحولیاتی بحران پر زور،پاکستان کے لیے اضافی سرمایہ کاری کی اپیل

 اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب جو اِن دنوں واشنگٹن میں موجود ہیں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشرقِ وسطیٰ و وسطی ایشیا ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ نے امریکہ کے سرکاری دورے کے پہلے دن مصروف شیڈول مکمل کیا جس کے دوران انہوں نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک  کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر متعدد اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق وزیرِ خزانہ اور اُن کے وفد نے جہاد ازعور کے ساتھ اہم ملاقات کی جس میں دونوں جانب سے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بات چیت ہوئی اور اصلاحات کے جاری عمل کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزید کہا گیا کہ ملاقات میں توسیعی فنڈ سہولت  کے دوسرے جائزے کے تحت ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور میَکرو اکنامک نظم و ضبط برقرار رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔

ایک الگ ملاقات میں وزیرِ خزانہ اورنگزیب نے عالمی بینک کے سینئر منیجنگ ڈائریکٹر ایکسل وین ٹروٹسن برگ کے ساتھ “وسیع تبادلہ خیال” کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں عالمی بینک کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ نے زور دیا کہ ماحولیاتی بحران پاکستان کے لیے ایک وجودی خطرہ ہے، اور حالیہ سیلابوں کی تباہ کاریوں اور اُن کے زرعی شعبے و جی ڈی پی پر منفی اثرات کا حوالہ دیا۔

انہوں نے ماحولیاتی موافقت اور تخفیفِ اثرات  میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور آئندہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اضافی وسائل جمع کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیرِ خزانہ کا یہ دورہ 13 تا 18 اکتوبر تک جاری رہے گا، جس میں وہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ ان اجلاسوں میں دنیا بھر کے وزرائے خزانہ، مرکزی بینکوں کے گورنر اور ترقیاتی رہنما شریک ہوتے ہیں۔ یہ پاکستان کے لیے ایک اہم موقع ہے تاکہ وہ اگلی آئی ایم ایف قسط کے حصول، معاشی اصلاحات کو آگے بڑھانے اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون مضبوط کرنے کے اقدامات کرسکے۔

اورنگزیب کا یہ دورہ اُس وقت ہورہا ہے جب آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کے ساتھ 8.4 ارب ڈالر مالیت کے دو قرضہ جاتی پروگراموں کے جائزے پر بات چیت مکمل کرلی ہے لیکن اسٹاف لیول ایگریمنٹ  کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

واشنگٹن روانگی سے قبل وزیرِ خزانہ نے امید ظاہر کی تھی کہ اُن کے اس دورے کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ طے پا جائے گا۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق، وزیرِ خزانہ نے دولتِ مشترکہ  کے وزرائے خزانہ کے اجلاس میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک مضبوط اور خوشحال دولتِ مشترکہ کے لیے عملی اقدامات” کی ضرورت پر زور دیا۔

Post navigation

Previous: چین کی امریکہ کو برآمدات میں ستمبر کے دوران کمی،عالمی برآمدات میں چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر اضافہ
Next: نعمان علی کا شاندار کارنامہ، اقبال قاسم کا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

Making Pakistan a history or geography is a foolish idea ISPR
  • Top News
  • انڈیا
  • پاکستان

پاکستان کو تاریخ یا جغرافیہ بنانے کی بات احمقانہ سوچ ہے : آئی ایس پی آر

Mohsin Naqvi meets US officials, stresses further strengthening counter-terrorism cooperation
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

محسن نقوی کی امریکی حکام سے ملاقات، انسدادِ دہشتگردی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

یہ بھی پڑہیے

Putin-Xi Jinping meeting in Beijing, discussions expected on energy, trade and global security
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں پیوٹن-شی جن پنگ ملاقات، توانائی، تجارت اور عالمی سلامتی پر گفتگو متوقع

Shooting at California Islamic Center, 3 worshippers including security guard killed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

کیلیفورنیا کی اسلامی سینٹر میں فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 نمازی جاں بحق

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

Bangladesh in strong position in Sylhet Test, Pakistan needs 437 runs-PCB
  • کھیل

سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلادیش کی مضبوط پوزیشن، پاکستان کو 437 رنز درکار

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Putin-Xi Jinping meeting in Beijing, discussions expected on energy, trade and global security
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں پیوٹن-شی جن پنگ ملاقات، توانائی، تجارت اور عالمی سلامتی پر گفتگو متوقع

Shooting at California Islamic Center, 3 worshippers including security guard killed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

کیلیفورنیا کی اسلامی سینٹر میں فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 نمازی جاں بحق

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

Making Pakistan a history or geography is a foolish idea ISPR
  • Top News
  • انڈیا
  • پاکستان

پاکستان کو تاریخ یا جغرافیہ بنانے کی بات احمقانہ سوچ ہے : آئی ایس پی آر

Iran threatens America, Gulf of Oman could become graveyard for American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی امریکا کو دھمکی، خلیج عمان امریکی جنگی جہازوں کا قبرستان بن سکتی ہے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.