جاپان میں جاری ایشین گیمز کے مینز والی بال کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 3-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان نے پہلا سیٹ 25-19، دوسرا 25-23 جبکہ تیسرا سیٹ 25-18 سے جیت کر میچ اپنے نام کیا۔

ایک گھنٹہ 20 منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں پاکستان کی جانب سے مراد خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 پوائنٹس حاصل کیے۔

پاکستان نے اسپائکس پر 50 جبکہ بلاکس کے ذریعے 6 پوائنٹس حاصل کیے۔

مصور خان نے 7، حماد نے 8 اور عثمان فریاد نے 9 پوائنٹس اسکور کیے۔