Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

غلط معلومات پھیلانے کا الزام،امریکا نے ایرانی اور روسی اداروں پر پابندیاں عائد کردیں

us_treasury_cover

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے صدارتی انتخابات سے قبل غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں 2 ایرانی اور روسی اداروں پر پابندیاں عائد کردیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دونوں اداروں نے نومبر کے انتخابات سے قبل امریکیوں میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی۔ روس اور ایران کی حکومتیں جعلی ویڈیوز، خبروں اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے غلط معلومات پھیلا رہی ہیں۔ ان معلومات کو صدارتی انتخاب سے قبل ووٹرز پر اثرانداز ہونے اور انتخاب کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

امریکی وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق ماسکو میں موجود روسی ادارہ سینٹر فار جیو پولیٹکل ایکسپرٹیز نے امریکی امیدواروں کے بارے غلط معلومات پھیلائیں اور مالی معاونت کی۔ ان میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ڈیپ فیک ویڈیوز بھی شامل تھیں۔ ادارے کے ساتھ اس کے ڈائریکٹر پر بھی لاگو ہوتی ہیں جنہوں نے روس کےان ملٹری انٹیلی جنس ایجنٹوں کے ساتھ مل کر کام کیا جو مغرب کے خلاف سائبر حملوں اور تخریب کاری کی نگرانی کرتے ہیں۔

امریکی حکام نے بتایا کہ ایرانی ادارہ کاگنیٹیو ڈیزائن پروڈکشن سینٹر، سپاہ پاسداران انقلاب کا ذیلی ادارہ ہے جسے امریکا نے ایک غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ اس ادارے نے 2023 سے امریکا میں سیاسی کشیدگی بڑھانے کا کام کیا۔

امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایرانی حکومت پر غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ پر امریکا میں مظاہروں کو بڑھاوا دینے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔ ایران پر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سینیئر ارکان سمیت کئی اعلٰی موجودہ اور سابق امریکی عہدیداروں کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کا بھی الزام ہے۔ روس اور ایران امریکا کے ان الزامات کو مسترد کرچکے ہیں۔

Tags: امریکا امریکی محکمہ خزانہ ایرانی پابندیاں عائد پابندیوں کا اعلان پھیلانے کے الزام روسی اداروں صدارتی انتخابات سے قبل غلط معلومات

Post navigation

Previous: نئے سال کی آمد: حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
Next: ٹرمپ کابینہ کے ممکنہ ارکان کو سوشل میڈیا پر بیانات سے روک دیا گیا

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

یہ بھی پڑہیے

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.