راولپنڈی: سری لنکا کے اوپننگ بیٹر پاتھم نسانکا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

طبی اجازت نہ ملنے پر ان کی جگہ لاہیرو اودارا کو 16 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

سری لنکا کے سابق کپتان چارتھ اسالنکا کو بھی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ناقص کارکردگی کے باعث ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے آخری تین اننگز میں صرف 1، 11 اور 7 رنز بنائے تھے۔

ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔