پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 238 رنز بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

انہوں نے بھارت کے ابھیشیک شرما کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے افغانستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 229 رنز بنائے تھے۔

صاحبزادہ فرحان نے سیریز کے تینوں میچوں میں نصف سنچریاں اسکور کیں اور 79.33 کی اوسط سے مجموعی طور پر 238 رنز بنائے۔

شاندار کارکردگی پر انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

فرحان نے پہلے میچ میں 89، دوسرے میں 73 اور تیسرے میچ میں 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے سیریز کے ابتدائی دو میچ جیتے، جبکہ سری لنکا نے آخری میچ میں کامیابی حاصل کی۔