انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے تمام فارمیٹس میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

مارک ووڈ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے لیے یہ بہترین وقت ہے۔

اپنے کیریئر کے دوران انہیں متعدد انجریز کا سامنا رہا، تاہم انگلینڈ کی نمائندگی کرنا ہمیشہ ان کے لیے باعثِ فخر اور شاندار تجربہ رہا۔

مارک ووڈ نے انگلینڈ کی جانب سے 38 ٹیسٹ، 70 ون ڈے اور 38 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ  نے بھی ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل کے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔