دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے عالمی ایونٹس کو مزید سنسنی خیز بنانے کے لیے میگا ایونٹس کے فارمیٹس میں انقلابی تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔
ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز 12، 13 اور 14 ویں نمبر کی ٹیموں کے درمیان سپر سیریز سے ہوگا۔
دوسرے مرحلے سے ٹاپ ٹیمیں سپر 7 مرحلے میں پہنچیں گی۔
سپر 7 کی ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیموں کو 5 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔
سپر 10 کے دونوں گروپس کی ٹاپ ٹیمیں براہِ راست سیمی فائنل کھیلیں گی۔
دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پہلی بار ایلیمینیٹر میچز ہوں گے۔
ایسوسی ایٹ ممالک کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل 16 ٹیموں کا عالمی ٹورنامنٹ ہوگا (منظوری نومبر میں متوقع)۔
2028ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نئے ریجنل کوالیفکیشن نظام کی بھی منظوری دے دی گئی ہے
