ناٹنگھم ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 160 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی ٹیسٹ سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

ہدف 373 رنز  کے تعاقب میں انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 212 رنز پر ڈھیر ہوگئی جیمی اسمتھ 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جو روٹ 18 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے زیک فولکس نے 3، جبکہ نیتھن اسمتھ اور مچل سینٹنر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ڈیرل مچل کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا اس سیریز کے ساتھ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا بین الاقوامی ٹیسٹ کیریئر بھی اختتام پذیر ہوگیا۔