Pakistan defeats Afghanistan to qualify for Diamond Jubilee Football Tournament final-X
مالے میں جاری ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے عمر نواز نے میچ کے پانچویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی، جبکہ ہارون حامد نے انجری ٹائم میں دوسرا گول اسکور کرکے کامیابی یقینی بنائی۔
یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح ہے اس سے قبل قومی ٹیم نے میزبان مالدیپ کو 0-3 سے شکست دی تھی، جبکہ بنگلادیش کے خلاف پہلا میچ برابر رہا تھا۔
پاکستان اب تک ایونٹ میں ناقابلِ شکست ہے اور شاندار کارکردگی کے ساتھ فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔






