US issues visas to Iranian football team for World Cup-FIFA
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکا کے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے امریکا میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ایران اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا گروپ مرحلے میں ایرانی ٹیم بیلجیئم کے خلاف بھی لاس اینجلس میں میدان میں اترے گی، جبکہ اس کے بعد سیاٹل میں مصر کے مدمقابل ہوگی۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے ویزوں کے اجرا کو ورلڈ کپ انتظامات کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔




