ICC Board's important decisions, concerns expressed over franchise cricket-ICC
احمد آباد میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ اجلاس میں متعدد اہم سفارشات کی منظوری دے دی گئی۔
بورڈ نے بڑھتی ہوئی فرنچائز کرکٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر اور فرنچائز لیگز کے درمیان توازن کا جائزہ لے گی۔
اجلاس میں ٹیسٹ میچز میں دونوں ٹیموں کی رضامندی سے خراب روشنی کے دوران پنک بال کے آزمائشی استعمال کی منظوری دی گئی، جبکہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کے کوالیفکیشن پاتھ وے کی بھی توثیق کر دی گئی پاکستان اس ایونٹ کی میزبانی کرے گا اور بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی نے کرکٹ کینیڈا کی رکنیت سنگین خلاف ورزیوں کے باعث معطل کر دی، تاہم کینیڈین ٹیم آئی سی سی ایونٹس میں شرکت جاری رکھ سکے گی۔
اس کے علاوہ ویمن چیمپئنز ٹرافی 2027 کے شیڈول میں تبدیلی، مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گلوبل کوالیفائر کی منظوری اور ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 2026 میں 10 ٹیموں کی شرکت کی بھی منظوری دی گئی۔





