former-kiwi-fast-bowler-doug-bracewell-banned-for-2-years-for-cocaine-use-AFP
نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر ڈگ بریسویل پر کوکین کے استعمال کے باعث دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے برطانوی میڈیا کے مطابق 35 سالہ بریسویل کا ڈوپ ٹیسٹ گزشتہ برس 25 ستمبر کو اس وقت مثبت آیا جب وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ فائنل میں ایسیکس کی نمائندگی کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق بریسویل نے کوکین کے استعمال کا اعتراف کرتے ہوئے دو سالہ پابندی قبول کر لی ہے، جبکہ ایسیکس کاؤنٹی پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی یہ پہلا موقع نہیں، اس سے قبل بھی 2024 میں وہ اسی نوعیت کے معاملے پر ایک ماہ کی پابندی کا سامنا کر چکے ہیں۔
بریسویل نے 2011 میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور مجموعی طور پر 69 میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی وہ 2025 میں ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔





